بابا گرو نانک کا 554واں جنم دن، سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر انتظامات مکمل

سائلین کی شکایات کے فوری حل کے لیے ای۔شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
nankana

کرتار پور: بابا گرو نانک کے 554ویں جنم دن کی مناسبت سے سالانہ تقریبات 25 تا 27 نومبر کو ننکانہ صاحب میں شروع ہوں گی –

باغی ٹی وی: سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق بابا گرو نانک دیو جی کے 554ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے 3000 سکھ یاتری بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے 25 نومبر کو 10 روزہ دورہ پر پاکستان پہنچیں گے جہاں بذریعہ روڈ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب جائیں گے –

ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے بتایا کہ مہمانوں کی سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں چیئرمین بورڈ نے خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں ،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کو صوبہ بھر میں بہترین سہولیات اور فول پرو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جنم دن کی تقریبات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ اس کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

انہوں نے بتایا کہ سکھ یاتری واہگہ باڈر لاہور پہنچنے کے بعد بذریعہ روڈ سیدھا بابا گرو نانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب روانہ ہونگے جہاں وہ یاترا کریں گے اور26 نومبر کو گردوارہ سچا سودا (فاروق آ باد ) کا دورہ کریں گے،اس کے بعد بذریعہ روڈ واپس ننکانہ صاحب آ جائیں گے اور بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب میں یاترا کریں گے جبکہ جنم دن کی مرکزی تقریب 27 نومبر کو جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہو گی جس میں سکھ یاتری بابا گرو نانک دیو جی کی 554 ویں سالگرہ منائیں گے اور ننکانہ صاحب کے مقامی گردواروں میں اپنی مذہبی رسومات ادا کریں گے بعد ازاں سکھ یاتری کرتار پور،گجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں اپنے مذہبی مقامات پر حاضری دیں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

ترجمان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے اپنی مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے پاکستان آنے والے ہندو و سکھ یاتریوں کو رہائشی کمروں کی الاٹمنٹ کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کی گئی ہیں اور دیگر معلومات بھی آن لائن فراہم کی گئی ہیں جبکہ بزرگ یاتریوں کو ترجیحی بنیادوں پر خصوصی سہولیات دی جائیں گی اور سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے قبل ان کی رہائش بارے مکمل معلومات فراہم کی جا رہی ہیں جبکہ سائلین کی شکایات کے فوری حل کے لیے ای۔شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،سکھ یاتری 10 روزہ اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے بعد 10 دسمبر کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھارت روانہ ہوں گے ۔

جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو خاور مانیکا کو اس وقت انٹرویو دینا …

Comments are closed.