جب عمران خان وزیر اعظم تھے تو خاور مانیکا کو اس وقت انٹرویو دینا چاہیے تھا ،پرویز الہی

خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے, شیر افضل مروت
0
161
parvez elahi

راولپنڈی: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ الیکشن بلے کے نشان پر لڑیں گے، پی ٹی آئی چھوڑنے والے سب واپس آئیں گے۔

باغی ٹی وی : انسداد دہشتگردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو میں پرویز الہی نے کہا کہ خاور مانیکا کو اپنے ہی گھر کا پردہ چاک نہیں کرناچاہیے تھا جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیر اعظم تھے تو اس وقت انٹرویو دینا چاہیے تھا الیکشن شیڈول آنے کے بعد ٹکٹ ہمارا ہی ہوگا ہماری کمپین کو نہیں روک سکتے کسی کا دل کمزور ہے تو ساتھ وکیل کو کورنگ امیدوار کے طور پر کھڑا کرلے۔

سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ نوبت یہاں تک آ گئی ہے کہ ان شریفوں کی وجہ سے مہنگائی بڑھ گئی ہے، انتظامیہ کے ذریعے ووٹ مانگ رہے ہیں، دفاتر سیاسی کام کررہے ہیں، الیکشن کمیشن کو صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے،ووٹ پی ٹی آئی کا ہے، پی ٹی آئی کو نہ چھوڑیں،ف الیکشن کمشنر ہمیں ہمارا حق دیں اور جلسے کرنے دیں، جو بھی الیکشن میں کھڑا ہوگا ہمارے ساتھ ہی مقابلہ ہوگا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اختلافات اندرونی خبر ہوگی،لاڈلے کا سلوک کسی کو کچھ نہیں دیتا۔

جہانگیر ترین کا لودھراں سے انتخاب لڑنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ تلہ گنگ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، وہاں بھی یہی ہو رہا ہے اٹک، فتح جنگ میں بھی یہی کچھ ہو رہاہے، لاہور میں بھی یہی ہو رہاہے، پولیس اور انتظامیہ ان کے لیے کس منہ سے ووٹ مانگ رہے ہیں،شیڈول آئے گا تو ہم سپریم کورٹ جائیں گے اللہ کے بعد سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی ان کے گھر جاتی امرا کا الیکشن نہیں ہے الیکشن کی تاریخ اب تبدیل نہیں ہوسکتی، شیڈول کے بعد انتخابی ماحول بنے گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا جس طرح کھیلا ہے، کرکٹ میں فیئر اینڈ فری نظر آیا۔ ایسے ہی ہمارا الیکشن بھی فیئر اینڈ فری نہ ہوا تو بہت رولا ہوگا، ہمارا کپتان بھی تگڑا ہےجیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ابھی ملاقات نہیں ہوئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں نواز شریف کی اپیلوں پر سماعت پیر تک ملتوی

دوسری جانب اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے ملک کو جمہوریت کے بجائے تنزلی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔ تحریک انصاف کو مائنس کرنے اور قائدین کے گھریلو معاملات پر بلاجواز مداخلت کی جا رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ خاور مانیکا کا بیان جھوٹ ہے، بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پی ٹی آئی کا پہلا جلسہ یکم دسمبر کو پشاور میں ہوگا پی ٹی آئی جلد ملک بھر میں جلسوں کا شیڈول جاری کرے گی جلسوں میں رکاوٹ ڈالی گئی تو سپریم کورٹ جائیں گے چیئرمین وکلا کی کارکردگی سے مطمئن ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی نے جلسے جلوس اور کارنر میٹنگ فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ملک میں اگر کوئی مسئلہ ہے تو پرانے سیاستدانوں کی انا کا مسئلہ ہے،بلاول بھٹو

Leave a reply