سابق وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے رہنما نواز شریف سیالکوٹ پہنچ گئے۔
نواز شریف کے سیالکوٹ پہنچنے پر سابق وفاقی وزرا خواجہ آصف اور احسن اقبال نے استقبال کیا،مریم نواز، شہباز شریف بھی نواز شریف کے ہمراہ ہیں، استقبال کے موقع پر امیدوار مسلم لیگ (ن) برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 60 جہلم بلال اظہر بھی موجود تھے،
سیالکوٹ میں ن لیگی رہنما خواجہ آصف کے گھر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ سے میری بڑی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں،خواجہ آصف سے میرا تعلق کالج کے زمانے سے جو اب تک چل رہا ہے، ،اقتدار کیساتھ مشکل وقت بھی بہت دیکھا،ہم اقتدار میں بھی رہے اور اپوزیشن میں بھی،ہمیں بلاوجہ سزائیں دی گئیں،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر میری چھٹی کر دی گئی،جیلوں، ملک بدری، مقدمات کے باوجود ہمت نہیں ہاری،2017سے آج تک مسلسل ہمارے خلاف سزاؤں کا سلسلہ چلتا رہا، جہاں آئے دن وزیراعظم کو ہٹایا جائے، جیلوں میں بھیجا جائے،جھوٹے مقدمات بنائے جائیں پھر ملک کیسے چلے گا،پاکستان کو بلاوجہ پٹری سے اتار دیا گیا،بلکہ پٹری کو ہی اکھاڑ دیا گیا،آج مجھے اس چیمبر میں سے ھی لوگ بتا رہے تھے کہ اب پاکستان ایسے کسی تجربے کا متحمل نہیں،ہمارے پاس غلطیوں کی گنجائش نہیں ہے اب بھی ہم نے سبق نا سیکھا تو علامہ اقبال نے کیا کہا ہے ” تمھاری داستاں نہیں رہے گی داستانوں میں ۔
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف صاحب کا دورہ سیالکوٹ #NawazSharifInSialkot pic.twitter.com/htpjv21fOD
— Ashraf Ali Khan🇵🇰🇯🇴 (@alikhan6211) November 25, 2023
نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں تو یہ سوچتا ھوں کہ آپ بلاوجہ ہمیں نکال کے لاتے کس کو ہیں؟ جس کو سوائے گالیاں نکالنے کے کچھ نہیں آتا، اس نے ہمارے معاشرے اور کلچر کو تباہ کیا ہماری قوم تو ایسی نہیں تھی میں سارا وقت یہ سوچتا رہتا ھوں کہ قوم کو اس گندے کلچر سے کیسے نکالا جائے،جو 70 سال سے ملک کے ساتھ ہوا اللہ نہ کرے کسی اور ملک کے ساتھ ہو،اپنی قوم کے ساتھ بھی تعلق نبھا رہا ہوں ،ہم کیا بننے جا رہے تھے اور ہم کیا بن گئے ہیں ، اس ملک کو جو نقصان پہنچایا گیا ہے وہ بہت بھاری نقصان ہے ، اب اس ملک کو ریپئر کرنا ہماری زمہ داری ہے ۔ہم اپنا پاکستان کسی ایسے بندے کے حوالے نہیں کرنے دیں گے، جس نے کلچر تباہ کیا ،نسلیں تباہ کی، انکی اخلاقیات برباد کی،وہ آیا نہیں تھا وہ لایا گیا تھا،اس تباہی کے لانے والے بھی اتنے ہی زمہ دار ہیں جتنا وہ ذمہ دار ہے،ججز کو ہمارے خلاف فیصلہ دینے کی کیا ضرورت تھی ہم 2018 کا الیکشن ہارے نہیں تھے ہمارے ووٹ دوسروں کے ڈبوں میں ڈالے گئےہماری حکومت بلاوجہ ختم کی ہمیں بلاوجہ سزائیں دی گئیں ہمارے خلاف سازش کی گئی ملک پر کلہاڑا چلادیا گیا .الیکشن میں ہیرا پھیری کیوں کی ؟کیوں آر ٹی ایس سسٹم کو بند کرنا پڑا ؟مجھے دیکھ کر خوشی ہوئی کہ میں آج سیالکوٹ اس موٹر وے سے آیا ھوں جسکی بنیاد میں ڈال کر گیا تھا،اگر میری سرپرستی میں بنتی تو زیادہ بہتر بناتا میں نے دیکھا ریسٹورنٹس نہیں ہیں،موٹر وے بھی اوپر نیچےہے لیکن فکر نا کریں اب میں آ گیا ہوںَ،ہم نے لوڈ شیڈینگ دہشتگردی کا خاتمہ کر دیا تھا ،
نواز شریف کا کہنا تھا کہ انشااللہ پاکستان کو ازسر نو تعمیر کرینگے،پاکستان جتنا خوبصورت ملک ہے اسے ہم جنت بنا سکتے تھے،میری حکومتوں سے زیادہ میری جیلوں اور ملک بدری کی مدت لمبی ہے، مگر میں نے ہمت کبھی نہیں ہاری،
نواز شریف نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے تاجر برادری سے ملاقات کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف وفا کا استعارہ ہیں۔ آپ جلاوطن ہوئے ملک سے آپکو باہر رکھا گیا لیکن مسلم لیگ ن میں ایسے لوگ موجود رہے جو وفادار رہے مشکل وقت کاٹا۔ پچھلے دور میں مسلم لیگ ن کے 84 ایم این اے تھے لیکن ایک بھی نہیں ٹوٹا۔ یہ سب نواز شریف کی وفا ہے کہ انکے ساتھیوں نے انکے ساتھ وفا کی،مشکل ترین وقت میں پارٹی کے ساتھ لوگ کھڑے رہے،یہ کریڈٹ نواز شریف کو جاتا ہے، یہ نواز شریف کی وفا ہے کہ ساتھیوں نے وفا کی، جیلیں کاٹیں، نیب بھگتا، خاندان کے خاندان جیل گئے، جب نوازشریف گرفتار ہوئے، آپکی بیٹی گرفتار ہوئی، بھائی گرفتار ہوا، بھتیجا گرفتار ہوا، ایک ایسی مثال قائم کی جس کی تاریخ نہیں ملتی.
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ میرا قائد 8 فروری کو ان شا اللہ پھر وزیراعظم بنے گا۔ میرے قائد میاں نواز شریف آپکو مٹانے والےخود مٹ گئے جو ہماری تاریخ کا انمٹ حصہ ہے۔ میں نے کچھ برس قبل اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہا تھا میرا قائد آئیگا اسکو مٹانے والے مٹ گئے۔ ایسا کہنا گمان یا سیاسی نعرہ نہیں تھا بلکہ وہ میرا یقین تھا
بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟
ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال