سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے پارٹی رہنماؤں اور سابق ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ہوئی،علی پرویز ملک، رانا قاسم نون، ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری اور سلمان خان ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے

ملاقات میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر گفتگو ہوئی،شہباز شریف نے انتخابی تیاریوں کے لئے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے کو سراہا ،شہباز شریف کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ اتریں گے، ان شاءاللہ، عوام کے اعتماد اللہ تعالی کے فضل اور عوام کے اعتماد سے الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کریں گے،مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پاکستان کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے اہم ہے، عوام مسلم لیگ (ن) کو دوتہائی اکثریت دے، دہشت گردی کی طرح مہنگائی کی کمر توڑ دیں گے،

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم:کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا،کمیٹی کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر سینیٹر پرویز رشید کی صدارت میں اجلاس رکن کمیٹی طاہرہ اورنگزیب کی رہائش گاہ پرہوا،مسلم لیگ (ن) راولپنڈی ڈویژن کے صدر ملک ابرار، عطاء اللہ تارڑ اور حنیف عباسی بھی اجلاس میں شریک تھے،میٹروپولیٹن اور کینٹ کے علاقوں سمیت ضلع راولپنڈی کی پانچ تحصیلوں سے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دینے والوں کے انٹرویوز آج ہوئے،گزشتہ روز کمیٹی نے ضلع اٹک سے امیدواروں کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کے سلسلے میں انٹرویو کئے تھے ، کوآرڈینیشن کمیٹی اپنی تجاویز پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی پارلیمانی بورڈ کو پیش کرے گی

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

Shares: