کوئٹہ: سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول نےاپنی شناخت بنالی ہے، ہم نے اس کی تربیت کرنی ہے اور کل کا لیڈر بنانا ہے۔

باغی ٹی وی : کوئٹہ میں یوسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا دل ہے اور پاکستان کے دل کو جیتنا بہت ضروری ہے، لیکن اس دھرتی پر دکھ اور غم پھیلا ہوا ہے، ہمیں ان کےدکھوں پر مرہم رکھنا ہے، ہم نے اپنے دور میں اس پر کچھ مرہم رکھا تھا، بلوچستان میں موجود ہر چیز کسی اور کی نہیں آپ کی ہے چاہے وہ گیس ہو یا پیٹرول یا کچھ اور سب بلوچستان کے عوام کا ہےآپ کا جذبہ دیکھ کر شعر یاد آ رہا ہے زبانِ خلق کو نقارۂ خدا سمجھو ہم نےآپ کو آپ کی دھرتی کا مالک بنایا، اب ہم نے بلوچستان کےعوام کے پاس پانی پہنچانا ہے، ہم نے ہمیشہ کسانوں اور مزدوروں کی خدمت کی ہے-

نورجہان کی 23ویں برسی پرنگران حکومت کا منفرد خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

آصف زرداری نے کہا کہ آج لوگ بلاول کو ان کی اپنی وجہ سے جانتے ہیں بلاول نے اپنی شناخت بنا لی ہے، ہم نے اس کی سپورٹ اور تربیت کرنی ہے، ہم نے بلاول کو یوتھ اور آنے والے کل کا لیڈر بنانا ہے، بلاول پاکستان کے کم عمر ترین وزیرِ اعظم بنیں گے،ہمیں جو آتا ہے وہ اس کو سکھانا ہے،ہم سب نے مل کر پاکستان کوعظیم ملک بنانا ہے، پاکستان دنیا کے نقشے پر عظیم ملک بن کر ابھرے گا۔

پاکستان کے تمام مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں موجود ہے،بلاول

Shares: