نورجہان کی 23ویں برسی پرنگران حکومت کا منفرد خراج عقیدت پیش کرنے کا فیصلہ

23 دسمبر تک ہرروز رات 11 بجے ملکہ ترنم نورجہاں کا ایک گانا نشر کیا جائے گا
0
173
showbiz

لاہور:گلوکارہ ملکہ ترنم نورجہاں کو ہم سے بچھڑے تقریباً 23 برس بیت گئے ، نگراں حکومت کی جانب سے نورجہاں کی برسی سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کا جائے گا-

باغی ٹی وی : نگراں حکومت کی جانب سے نورجہاں کی برسی سے قبل انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سرکاری ٹی وی پریکم سے 23 دسمبر تک ہر روز اُن کے مقبول گیت نشر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے نگراں وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کے مطابق قومی ٹیلی ویژن یکم دسمبر سے میڈم نورجہاں کی 23 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کی دھنیں نشر کرے گا،جمعہ یکم دسمبر سے 23 دسمبر تک ہرروز رات 11 بجے ملکہ ترنم نورجہاں کا ایک گانا نشر کیا جائے گا-

ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان علیحدگی ہو گئی؟

ملکہ ترنم نورجہاں پلے بیک گلوکارہ اوراداکارہ تھیں جنہوں نے پہلے برٹش انڈیا اور پھر پاکستانی سنیما میں کام کیا۔ ان کا کیریئر چھ دہائیوں محیط تھا میڈم نور جہاں کو 23 دسمبر کو ہم سے بچھڑے 23 برس مکمل ہو جائیں گے 2000 میں کراچی میں 74 برس کی عمر میں ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا تھاآج بھی ان کے گائے ہوئے گیت عوام میں بے پناہ مقبول ہیں، انہیں شاندار پرفارمنس کے باعث صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی اور تمغۂ امتیاز سے بھی نوازا گیا تھا،انہوں نے اردو، پنجابی اور سندھی سمیت مختلف زبانوں میں تقریبا 30،000 گانے ریکارڈ کروائے۔

بھارتی پنجابی اداکار وگلوکار گپی گریوال کے گھر فائرنگ

Leave a reply