ڈیرہ غازیخان: ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز بارے کھلی کچہری

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان ) انتظامیہ بورڈ آف ریونیو حکومت پنجاب کی ہدایات پر عوام کو ریونیو معاملات میں ریلیف فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ڈیرہ غازیخان کے ضلع کونسل ہال میں ریونیو عوامی خدمت سروسز بارے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں رضوان نذیر نے عوامی مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات جاری کئے۔ریونیو کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر عثمان غنی،تحصیلدار ثاقب شہزاد،سب رجسٹران،لینڈ ریکارڈ افسران،نائب تحصیلدار،قانونگو اور پٹواری بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میاں رضوان نذیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت سروسز حکومت پنجاب کے اس انقلابی پلیٹ فارم سے ہر ماہ کے پہلے دو ایام میں سائلین کے مسائل حل ایک چھت تلے حل کئے جاتے ہیں،

انہوں نے کہا مجھ سمیت تمام افسران موقع پر ریونیو امور نمٹاتے ہیں،قانون کے تحت ریونیو معاملات میں لوگوں کے دیرینہ مسائل پر پیش رفت کی جاتی ہے،میاں رضوان نذیر نے کہا ٹائم لمٹ کی درخواستوں پر متعلقہ افسران جواب دینے کے پابند ہیں،

سائلین ہر مہینہ کے دو ورکنگ دنوں میں ریونیو کھلی کچہری میں ضرور آئیں ہم خدمت کیلئے حاضر ہیں۔تونسہ،کوٹ چھٹہ تحصیلوں میں بھی کھلی کچہریوں میں عوام کی دادرسی کا عمل جاری رہا۔

Leave a reply