طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا رہنے سے تجارت کوفروغ ملےگا،محمود خان

وزیراعظم عمران خان 14 ستمبرکوطورخم بارڈرکا افتتاح کریں گے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت تھی طورخم بارڈرکو 24 گھنٹے کھلارکھیں،اب طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلا ہے، طورخم بارڈر 24 گھنٹےکھلارہنے سے تجارت کوفروغ ملےگا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام سے پاک افغان غلط فہمیاں بھی ختم ہوں گی،بارڈرکھلا رہنے سے وسطی ایشیا تک تجارت بڑھے گی.

 

واضح رہے کہ تین سال قبل پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام ‘طورخم گیٹ’ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔ اس گیٹ کی تعمیر کےد وران پاکستان فرنٹیئر کور کے میجر جنرل جواد چنگیزی حملے میں شہید ہو گئے تھے. طورخم گیٹ کی تعمیرات کا کام 2014 سے شروع ہوا تھا لیکن افغان حکام کی جانب سے تحفظات کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا،

طورخم گیٹ، وزیراعظم کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے دیا بڑا حکم

Comments are closed.