قصور
شدید ترین دھند،حد نگاہ چند میٹر،دھند کے باوجود اوور لوڈڈ ٹرالیاں سڑکوں پہ،لوگوں کی زندگیوں کو سخت خطرہ،ٹریفک پولیس خاموش تماشائی،ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل

تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں شدید دھند کا راج ہے جس کے باعث حد نگاہ ایک دو میٹر ہی رہ گئی ہے دن کے وقت رات کا سماں شروع ہو جاتا ہے
دھند کے باعث سڑکوں پہ سفر کرنے والوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے
شدید دھند کے باعث ہر روز سڑکوں پہ حادثات رونما ہو رہے ہیں جس میں کئی شہری اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں تاہم ٹریفک پولیس قصور کی بے حسی عروج پہ پہنچ چکی ہے
ٹریفک پولیس کی غیر ذمہ داری سے شدید دھند میں اوور لوڈڈ ٹرالیاں ٹرالے،ٹرک اور کنٹینر سڑکوں پہ دندناتے پھر رہے ہیں جو کہ سفر کرنے والوں کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں
ٹریفک پولیس کا سارا دیہان موٹر سائیکل سواروں سے دیہاڑیاں لگانے میں ہے
شہریوں نے دن کے وقت شدید دھند میں بڑی سڑکوں پہ کھلے عام اوور لوڈڈ ٹرالیوں پہ تشویشن کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر ٹریفک پولیس کو اوور لوڈڈ ٹرالیوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری محفوظ رہ کر سفر کر سکیں
واضع رہے کہ قصور رائیونڈ روڈ پہ دو طرفہ بائی پاس ہونے کی وجہ سے رائیونڈ اور قصور دونوں سمت سے چوبیس گھنٹے ہیوی ٹریفک بلا روک ٹوک چلتی ہے جس میں ان دھند کے دنوں میں ابتک چار سے پانچ افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں تاہم کسی ٹریفک پولیس اہلکار کو کوئی پرواہ نہیں کہ ان گاڑیوں کا داخلہ روکا جائے
ابھی رواں ہفتے ہفتہ کے دن قصور رائیونڈ روڈ پہ دھند کے باعث مرکزی مسلم لیگ قصور کے اعلیٰ عہدیدار عبداللہ شاہین بھی تیز رفتار ٹرک تلے آنے سے دار فانی سے کوچ کر چکے ہیں تاہم ابھی تک ان اوور لوڈڈ گاڑیوں کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا

Shares: