بھارت کی متحدہ عرب امارات کو پہلی بار روپے میں خام تیل کی ادائیگی

بھارت اپنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 85؍ فیصد خام تیل درآمد کرتا ہے
oil

نئی دہلی: بھارت نے تیل کی خریداری کیلئے متحدہ عرب امارات کو پہلی مرتبہ اپنی کرنسی ’’روپے‘‘ میں ادائیگی کی گئی ہے جس سے بھارت کیلئے اپنی کرنسی عالمی مارکیٹ میں لے جانے کیلئے راہ ہموار کرنے میں مدد مل رہی ہے۔

باغی ٹی وی : بھارتی حکومت نے تصدیق کی ہے کہ بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مقامی کرنسی میں باہمی تجارت کا آغاز ہوچکا ہے جس کے تحت بھارت نے پہلی بار متحدہ عرب امارات کو تیل کے 10 لاکھ بیرلز کی ادائیگی روپے میں کردی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفارتخانے نے بیان جاری کیا ہے کہ انڈین آئل کارپوریشن نے ابوظبی نیشنل آئل کمپنی (اے ڈی این او سی) کو تیل کی قیمت روپے میں ادا کی ہے یہ لین دین متحدہ عرب امارات کے سونے کے برآمد کنندہ کی جانب سے بھارت میں خریدار کو تقریباً 12 کروڑ 84 لاکھ روپے (1.54 ملین ڈالرز) میں 25 کلو گرام سونا فروخت کرنے کے بعد ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں بھارت کو دیگر ممالک کے ساتھ بھی روپے میں لین دین کرنے میں مدد ملے گی تاہم، حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے کوئی ہدف مقرر نہیں کیا گیا بھارت اپنی تیل کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 85؍ فیصد خام تیل درآمد کرتا ہے اس مقصد کیلئے بھارت تین جہتی حکمت عملی اختیار کر رہا ہے جس میں سستے تیل کی خریداری، سپلائی کے ذرائع میں تنوع لانا اور غیر ملکی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی سے بچتے ہوئے تیل حاصل کرنا شامل ہے ایک طرف روپے میں ادائیگی سے اربوں ڈالرز مالیت کا سرمایہ بچایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی روس سے خام تیل کی درآمد میں بھی تیزی لائی جا رہی ہے۔

سونے کی قیمت میں معمولی کمی

بھارت نے جولائی میں معاہدہ طے کیا تھا جس کے نتیجے میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارت کی ادائیگی ڈالرز کے بجائے روپے میں کرنے پر اتفاق ہوا تھا،یہ معاہدہ اس سال کے دوران شروع کی گئی اقتصادی اتحادوں کی ڈالر کو کم کرنے کی کوششوں کا ایک اہم حصہ تھا۔ مزید یہ کہ متحدہ عرب امارات ان پانچ ممالک میں سے ایک تھا جس کا 2023 کے سالانہ سربراہی اجلاس کے دوران بلاک میں خیرمقدم کیا گیا۔ اس نے سعودی عرب، مصر، ایران اور ایتھوپیا کو اپنے نئے ارکان کے طور پر شامل کیا۔

پاکستان کی قیادت کیلئے عمران خان ہرگز موزوں نہیں،امریکی اخبار

اس معاہدے کی بدولت ڈالر سے روپے میں تبدیلی کو ختم کرکے لین دین کے اخراجات کو کم کرنے کی بھارتی کوششوں کو تقویت ملی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دونوں ممالک نے ’ریئل ٹائم پیمنٹ لنک‘ قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا تاکہ سرحد پار رقم کی باآسانی منتقلی کی سہولت فراہم کی جاسکے سال 23-2022 کے دوران بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ساڑھے 84 ارب ڈالرز کی باہمی تجارت ہوئی تھی۔

افغانستان، لیبیا اور عراق کی طرح غزہ میں بھی امریکی منصوبہ ناکام ہوگا،روس

Comments are closed.