ہمت ہے تو میرا لاہور میں مقابلہ کرے،بلاول بھٹو ذرداری

0
108
bilawal

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مجھے مشکل لگ رہا ہے کہ عدالت کسی ایک کو نااہل کر دے اور دوسرے کو اہل کر دے، اگر ان میں ہمت ہے تو میرا لاہور میں مقابلہ کریں۔ مجھے نہیں پتا کہ لاہور میں ن لیگ یا پی ٹی آئی کی طرف سے میرا مقابہ کون کرے گا، لاڑکانہ سے نواز شریف اور بانی پی ٹی آئی بھی میرے خلاف الیکشن لڑیں۔لاہور میں پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے نشان پر الیکشن لڑ رہی ہے، الیکشن لڑنے کےلیے ن لیگ کے قائد اور بانی پی ٹی آئی کے لیے قانونی مشکلات ہیں،


بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ ایک بار پھر دہشت گردوں نے سر اٹھایا ہے ان پالیسیوں کو ختم کرنا ہوگا جو یہ دہشت گرد ہر پانچ سال بعد سر اٹھاتے ہیں۔پی پی چیئرمین نے کہا کہ سیاسی جماعتیں سیاست کے دائرے میں رہ کر کام کریں تو ان کو اپنا اسپیس اور موقع ملے گا، میں ناراض نہیں ہوتا میڈیا مجھے ناراض قرار دیتا ہے۔انہوں نے چاروں صوبوں میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان بھی کردیا اور کہا کہ آصف زرداری نے انہیں وزیراعظم کے عہدے کے لیے امیدوار نامزد کیا، سی ای سی نے بطور امیدوار ان کی نامزدگی کی منظوری دی۔نہوں نے کہا کہ 2008ء اور 2013ء میں بھی حالات خراب تھے مگر الیکشن ہوا، ہمیں انتخابات کے بعد دہشتگردی ختم کرنے کیلئے پالیسی بنانی ہوگی، پیپلز پارٹی کسی سیاستدان یا سیاسی جماعت کو مخالف نہیں سمجھتی، الیکشن لڑنے کیلئے پی ٹی آئی اور ن لیگ کے قائدین کو قانونی مشکلات ہیں۔ بلاول بھٹو کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ اشرافیہ کی نمائندگی کرتے ہیں، بینظیر بھٹو اور قائد عوام نے عام آدمی کی نمائندگی کی، اب میں کروں گا، کسی کو پسند آئے یا نا آئے میں عوام کی نمائندگی کروں گا، جہاں پیپلز پارٹی نے جنم لیا میں وہاں الیکشن لڑنے آیا ہوں، اگر ان میں ہمت ہے تو آئیں اور میرا مقابلہ کریں، آج تک پتہ نہیں چلا کہ پی ٹی آئی یا ن لیگ کی طرف سے کون میرا مقابلہ کرے گا۔

Leave a reply