پشاور میں وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) کی گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کے دھندے میں ملوث گروہ کے خلاف کارروائی، گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی: ایف آئی اے کے مطابق کوہاٹ روڈ پر کارروائی کے دوران گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار کیا گیا، ملزم شعیب میڈیکل ٹیکنیشن ہے اور خود کو ڈاکٹر ظاہر کرتا تھا ، ابتدائی تفتیشن کے مطابق مکروہ دھندے میں متعدد ڈاکٹرز بھی ملوث ہیں، ملزمان پرائیوٹ اسپتالوں میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری کرتے تھے، ملزم کے موبائل فون سے ڈونرز کے حوالے سے بھی اہم معلومات حاصل کر لی گئیں، گرفتار ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔

آئندہ ہفتے بارش کی پیشگوئی

دوسری جانب ایف آئی اے انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا،ایف آئی اے انٹرپول نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمے سمیت سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم کو عرب امارات سے گرفتار کرلیا ہے۔

ن لیگ کے لاہور کی 12 نشستوں پر امیدواروں کے نام فائنل،سردار ایاز صادق شامل …

ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزم محمد کاشف پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، جسے یو اے ای سے گرفتار کرکے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے،ملزم کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت گجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا، اور ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹسسز جاری کیا تھا، ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

لیگی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری

Shares: