اوچ شریف :ڈیزل اور موبل آئل کی دکان میں آگ لگ گئی

حبیب بنک چوک پر ڈیزل کی دکان کو لگنے والی آگ نے بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان )ڈیزل اور موبل آئل کی دکان میں آگ لگ گئی،حبیب بنک چوک پر ڈیزل کی دکان کو لگنے والی آگ نے بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا

ریسکیو1122 کے ترجمان کے مطابق ڈیزل اور موبل آئل کی دکان میں آگ لگ گئی،حبیب بنک چوک پر ڈیزل کی دکان کو لگنے والی آگ نے بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، نامعلوم وجہ سے آگ لگی، آگ نے بیسمنٹ، گراونڈ فلور اور فرسٹ فلور جس میں بیٹریاں موجود تھی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

دو ایمبولینسز اور سات فائر وہیکلز آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ دو فائر وہیکلز احمد پور ، ایک فائر وہیکل لیاقت پور ، ایک فائر و ہیکل علی پور، دو فائر وہیکلز بھاولپور اور ٹی ایم اے کی ایک فائر و ہیکل بھی موجود ہے۔ آگ پر قابو لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔

Comments are closed.