تنگوانی : کچے کے ڈاکوؤں نےمل چوکیدارسمیت 10 افراد اغوا کرلئے

تنگوانی ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹراسداللہ)گذشتہ شب انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے گاڑیوں سے لوٹ مارکے بعد 9 افرادسمیت ایک مل چوکیدارکو اغوا کر کے لےگئے۔

مغویوں کے ورثا نے کشمور کندھ کوٹ انڈس ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔ دھرنے کے باعث سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہو کر رہ گئی۔

تنگوانی شہر میںگذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے چوکیدار مورخان گجرانی کو حاجی نور محمد کھوسو کی مل سے مسلح افراد ک نے اسلحہ کے زور پر اغوا کر لیا

تنگوانی پولیس امن بحال کرنے میں ناکام قاری کفایت اللہ۔ سہراب علی ملک، سلیمان بکرانی، شاہ مراد گجرانی، شاہمور بکرانی، پیارو بکرانی، اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنگوانی ایس ایچ او تنگوانی میں امن و امان برقرار رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں

دھرنادینے والوں کا مطالبہ تھا کہ اگرہمارے مغوی بازیاب نہ ہوئے ہم انڈس ہائی وے یا ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنا دیں گے جس کے بعد ایس ایچ او تنگوانی کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔

دوسری جانب سینیئر سپرنٹنڈ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشن احمد بروہی کے مطابق مغویوں کی بازیابی کے لیے آپریشن تیز کردیا ہے۔

Leave a reply