آٹھ فروری کو تمام سرکاری محکموں کی تباہی کا قوم حساب کرے گی،سراج الحق

0
228

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مزید باریوں کے طلب گار سابق کارکردگی کا حساب دیں۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آج اسلام آباد بے غیرتوں کا قبرستان ہے، یہ صرف ایک کام کر سکتے ہیں وہ کام ہے کرپشن، اب غریب کی باری ہے، اب کاشتکاروں کی باری ہے، آٹھ فروری کو تمام سرکاری محکموں کی تباہی کا قوم حساب کرے گی، پاکستان پانچ دریاؤں کا ملک ہے لیکن بجلی نہیں ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ہم مخلوط نظام تعلیم کا خاتمہ کریں گے، خواتین کے لئے الگ نظام لائیں گے، ہم خواتین کو وراثت میں حصہ دلوائیں گے، ان کے لئے الگ مارکیٹیں بنائیں گے، بڑھاپا الاؤنس دیں گے، کاشتکاروں کو سہولیات دیں گے۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ خاندانی بادشاہتوں کا دور ختم، اب آقا غلام، برہمن شودر کی تقسیم نہیں چلے گی، ایک پاکستان میں دو نظام نہیں ہو سکتے۔انہوں نے کہا کہ عدالتوں میں انصاف نہیں، طاقتور کا کوئی ادارہ احتساب نہیں کر سکتا، حکمرانوں کو کرپشن کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا۔سراج الحق نے کہا کہ قوم 8 فروری کو جاگیرداروں، وڈیروں، سرمایہ داروں کا یوم احتساب بنا دے، اقتدار میں آ کر ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کریں گے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سودی نظام اور کرپشن کے خاتمے کے لیے عوام 8 فروری کو ترازو پر مہر لگائیں۔

Leave a reply