سینکڑوں وفاقی وصوبائی محکمہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے کیسکو کی جانب سے جاری کردہ فہرست کےمطابق صوبائی حکومت کے وہ تمام ذیلی محکمے جو کیسکوکے نا دہندہ ہیںاُن میںپبلک ہیلتھ انجینئرنگ 5516ملین روپے ، محکمہ تعلیم کے ذمہ 4809ملین روپے، محکمہ صحت کے ذمہ 1698ملین روپے،بلوچستان پولیس636ملین روپے ،لوکل گورنمنٹ اینڈرورل ڈیولپمنٹ کے ذمہ 255ملین روپے ، کمیونیکشن اینڈورکس ڈیپارٹمنٹ208ملین روپے، بلوچستان کمشنرز172ملین روپے، ڈپٹی کمشنرزبلوچستان 553ملین روپے، محکمہ خزانہ 18ملین روپے، محکمہ جیل 56ملین روپے، ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ209ملین روپے، بلوچستان فوڈ ڈیپارٹمنٹ51ملین روپے، محکمہ جنگلات تقریباً38ملین روپے، فشریز ڈیپارٹمنٹ60ملین روپے، محکمہ ایری گیشن کے ذمہ 73ملین روپے، لائیواسٹاک ڈیپارٹمنٹ50ملین روپے،بلوچستان بلڈنگ کے ذمہ 96ملین روپے، بی ایم سی کے ذمہ تقریباً 33ملین روپے، سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ80ملین روپے، بلوچستان ڈیولپمنٹ اتھارٹی تقریباً15ملین روپے ،محکمہ واسا کے ذمہ 220ملین روپے جبکہ لوکل باڈیز کے ذمہ 646ملین سے زائد کے بقایاجات واجب الاداہیں۔ وفاقی محکموںکے ذمہ بھی کیسکوکے بجلی واجبات بقایاجات ہیں اُن میں پاکستان پوسٹ آفسز کے ذمہ 120ملین روپے،پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کارپوریشن 109ملین روپے، الیکشن کمشنر ساڑھے14ملین روپے، سینٹرل ایکسائز لینڈکسٹم کے ذمہ تقریبا53ملین روپے ،ڈی جی رجسٹریشن نادار 38ملین روپے، پلانٹ پروٹیکشن تقریبا16ملین روپے، سوئی سدرن گیس کے ذمہ 24ملین روپے، نیشنل بینک آف پاکستان14ملین روپے، گوادرپورٹ اتھارٹی کے ذمہ 10ملین روپے، میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ تقریباً13ملین روپے، محکمہ آرکیالوجی کے ذمہ 12ملین روپے کے بقایاجات شامل ہیں۔

سینکڑوں وفاقی وصوبائی محکمہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اربوں روپے کے نادہندہ نکلے.
Shares: