اسلام آباد(محمداویس) وفاقی دارالحکومت کی فضا ء صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہوگئی،مسلسل کئی دن سے فضاء آلودہ ہونے پر این ڈی ایم اے نے ایڈوائزری جاری کردی شہری گھروں میں رہیں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں باہر نکلتے وقت ماسک لگائیں اور زیادہ سے زیادہ پانی پیں۔دوسری طرف فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے بنایا گیا ادارہ پاک ای پی اے نے مجرمانہ خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اور عوام کو کسی قسم کی رہنمائی فراہم نہیں کررہی ہے ۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق زہریلے ذراتPM2.5کی مقدار71µg/m³ سے تجاوزکرگئی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں نجی شعبے کی طرف سے لگائے گئی مانیٹرنگ سسٹم کے مطابق PM2.5 کی مقدار 158µg/m³ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ائیرکوالٹی انڈکس241تک گئی ہے فضاء میں زہریلے ذراتPM2.5 کی مقدارکسی صورت 35µg/m³سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔ڈیٹا کے تجزیہ سے معلوم ہواہے کہ صبح دفتری اوقات اور مغرب سے رات تک ائیرکوالٹی انڈکس خطرناک حد تک چلاجاتاہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ائیرکوالٹی زہریلی ہونے کے باجود وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ اور پاک ای پی اے نے کسی قسم کی ایڈوائزی جاری نہیں کی۔
ایڈوائزری آئیر کوالٹی اسلام آباد:
اسلام آباد اور اسکے ملحقہ علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے جو مضر صحت ہے۔لہذا احتیاطی تدابیر اپنائیں ، آمدورفت محدود کریں، باہر نکلتے وقت ماسک پہنیں اور پانی کا زیادہ استعمال کریں-محتاط رہیں-محفوظ رہیں۔ pic.twitter.com/F1zXAKKHCS
— NDMA PAKISTAN (@ndmapk) January 19, 2024
جمعہ کو فضاء میں زہریلے ذراتPM2.5 کی مقدارخطرناک حد تک بڑھ گئی جو کسی صورت 35µg/m³سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے،زہریلے ذراتPM2.5 کی مقدرمقررہ حدسے تجاوز سانس کی بیماریاں،پھیپھڑوں کاکینسراور اورہارٹ اٹیک بھی ہوسکتاہے۔یہ زیریلے ذرات گاڑیوں اورفیکٹریوں میں فوصل فیول کے جلنے سے خارج ہوتے ہیں۔ پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی(پاک ای پی اے) نے فضائی آلودگی کی19جنوری کی رپورٹ جاری کی ہے۔ جس کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آّباد کی فضا ء میں آلودہ زرات PM2.5کی مقدار مقررہ حد سے تجاوزکرگئی ہے مقررحد 35µg/m³ہے جبکہ ان کی مقدار71µg/m³ تک اوسط بتائی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سرکار ی طورپر فضاء میں زہریلی ذرات کی ذیادتی کے باوجود پاک ای پی اے نے کسی قسم کی رپورٹ وایڈوائزی جاری نہیں کی . وفاقی دارالحکومت میں نجی شعبے کی طرف سے لگائے گئی مانیٹرنگ سسٹم کے مطابق PM2.5 کی مقدار 171µg/m³ تک پہنچ گئی ہے جبکہ ائیرکوالٹی انڈکس241تک گئی ہے ۔ڈیٹا کے تجزیہ سے معلوم ہواہے کہ صبح دفتری اوقات اور مغرب سے رات تک ائیرکوالٹی انڈکس خطرناک حد تک چلاجاتاہے.
نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے جمعہ کو اسلام آباد میں ائیر کوالٹی انڈکس مسلسل 200پوائنٹ سے زیادہ ہونے پر الرٹ جاری کرتے ہوئے اسلام آباد کے شہریوں کو باہر نکلتے ہوئے ماسک لازمی استعمال کرنے اور غیر ضروری آمدورفت محدود کرنے اور زیادہ پانی پینے کی ایڈوائزای جاری کردیا ہے ۔جمعہ کو ائیر کوالٹی انڈکس 230پوائنٹس سے بھی اوپر ہے ۔جبکہ راولپنڈی میں ائیرکوالٹی انڈکس 300سے بھی اوپر چلاگیا ہے ۔ماہرین صحت کا کہناہے کہ زہریلی ذرات PM2.5کی مقداراگر 35µg/m³سے بڑھ جائے تویہ انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتے ہیں اس سے سانس کی بیماریوں میں اضافہ ہوتاہے اور خاص کردمہ کے مریضوں کوسانس لینے میں دشوار ی ہوتی ہے آنکھ ناک اورگلے میں سوزش،پھیپھڑوں کاکینسر، دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی اورہارٹ اٹیک بھی ہوسکتاہے۔ماہرین نے ہدایت کی ہے کہ شہری گھروں سے باہرنکلتے وقت ماسک لازمی استعمال کریں۔غیرضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔(محمداویس)
پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،
پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے
شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی
وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا
انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔
پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب
ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے
پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت
پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا
نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل
پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں