پاکستان نے بدلہ لے لیا،بڑی کاروائی،میزائلوں کی بارش،دشمنوں پر کاری ضرب

0
181
ml

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو بڑا سرپرائز دیا ہے، پاکستانی افواج نے ایران کے اندر گھس کر کامیاب آپریشن کیا، متعدد دہشت گرد ہلاک ہو گئے، درجن کے قریب مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ایران کے پاکستان مخالف کاروائی کے پیچھے مقصد کیا ہو سکتا ہے

مبشر لقمان آفیشیل یوٹیوب چینل پر مبشر لقمان کا کہناتھا کہ پاکستانی افواج نے ایران پر حملہ کیا،ایران میں ایک سوگ کی صورتحال ہے، حملے میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوئے، پہلی بات یہ ہے کہ ایران نے جن قوتوں کے کہنے پر پاکستان کے خلاف کاروائی کی، ایران کو یقین یا وہم تھا کہ کہ شاید پاکستان مؤثر ردعمل نہیں دے سکتا کیونکہ نگران حکومت ہے، لیکن ایران یہ بھول گیا کہ پاکستا ن ایٹمی قوت ہے، پاکستانی افواج اور خفیہ ایجنسی نے دنیا کے بڑے تنازعات کے اندر اپنی طاقت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے،پاکستان کو امت مسلمہ کی مدد کی سزا کبھی نہیں دی جا سکتی، پاکستان نے ہمیشہ اس بات کو ثابت کیا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے

مبشر لقمان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کی طرف سے کاروائی پر جہاں دنیا حیران تھی وہیں پاکستان میں دکھ اور غصے کی کیفیت تھی کہ کس طرح پاکستان نے ایران کا ساتھ دیا، اس نے یہ بھی نہیں دیکھا کہ اس کے اثرات کیا ہوں گے، پاکستان ایران کو ہمسایہ، برادر ملک سمجھ کر ساتھ کھڑا رہا، ایران کے اس عمل سے امت مسلمہ کو نقصان پہنچا، ایرانی افواج پر حملے امریکہ اور اسرائیل کر رہے ہیں لیکن ایران شام ،عراق اور پاکستان پرحملے کر رہا ہے، ایران نے اسرائیل میں کتنی کاروائیاں کیں، کوئی بھی نہیں ، کیوں؟ نہ ہی اسرائیل کے خلاف آج تک کوئی کاروائی نہیں کی،ایران نے اسرائیلی کاروائیوں کو جواز بنا کر مسلمان ممالک کے خلاف محاذ‌بنا لیا ،پاکستان اس پر خاموش نہیں رہ سکتا تھا،

مبشر لقمان کا کہنا تھاکہ پاکستانی حملے میں متعدد دہشت گرد مارے گئے، اس آپریشن کا نام مرگ برسرمچار رکھا گیا، اس میں مارے جانے والے بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہاتے رہے، پاکستان کی ایران میں گھس کر کامیابی کاروائی پاکستانی سیکورٹی اداروں کا منہ بولتا ثبوت ہے، دوست ممالک چاہتے تھےکہ معاملہ آگے نہ بڑھے تاہم پاکستان میں لازم ہو چکا تھا کہ اسی زبان میں جواب دے،پاکستان نے کہا تھا کہ اس کی ذمہ داری ایران پر عائد ہوتی ہے، پاکستان نے اپنا سفیر ملک واپس اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کر دیا تھا، ایران نے یہ کاروائی کر کے مسئلہ فلسطین سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی، جو انتہائی دکھ کی بات ہے ایران کی پاکستان مخالف کاروائی دے امت مسلمہ سمیت پوری دنیا میں تشویش پائی گئی ہے.

پاکستان کا جوابی وار، ایران میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،

واضح رہے کہ ایران نے بلوچستان پر میزائل حملہ کیا جس کے بعد پاکستان نے فوری مذمت کی، اب پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا ہے,پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے، ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے،پاکستانی حکام کے ایران کے تمام دورے ملتوی کر دیئے گئے،یہ ردعمل ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر دیا گیا ہے۔پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ایرانی قدم کے جواب کا حق رکھتے ہیں ساری زمہ داری ایران کی ہو گی،بعد ازاں پاکستان نے ایران کو منہ توڑ جواب دیا،ایران میں دہشت گرد وں کے کیمپوں‌کو نشانہ بنایا،پاکستانی فضائیہ نے ایران کے اندر علیحدگی پسندوں کے کیمپوں پر فضائی حملہ کیا۔پاکستان کے جوابی حملوں میں کسی سویلین یا ایرانی اہداف کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے پاکستان کو بلوچ دہشت گردوں کے ٹھکانے عرصہ دراز سے معلوم ہیں اور پاکستان نے کئی مرتبہ ایران کو بتایا ہے۔

نئی عالمی سازش،ایران کا پاکستان پر حملہ،جوابی وار تیار،تحریک انصاف کا گھناؤنا کھیل

پاکستان میں ہمارا ہدف دہشت گرد تھے ، پاکستانی شہری نہیں

ایران کے پاس اب آپشن ہے کہ یا تو خاموش ہو جائے یا پھر جنگ کے طویل سفر کے لئے تیار ہو جائے

پاکستان کی خود مختاری اور سالمیت پر یہ حملہ ایران کی طرف سے جارحیت کا کھلا ثبوت

پاکستان نے ایران سے اپنے سفیر کو بلانے اور ایرانی سفیر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا 

 پاکستانی خود مختاری کی خلاف ورزی تعلقات، اعتماد اور تجارتی روابط کو نقصان پہنچاتی ہے

شہباز شریف نے ملکی فضائی حدود میں ایرانی دراندازی کی مذمت کی

وجہ سمجھ نہیں آتی جو ایران کی طرف سے ہوا

 انڈین وزیر خارجہ کے دورہ ایران سے شکوک وشبہات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

Leave a reply