مزید دیکھیں

مقبول

بھارت کا انٹرنیٹ کیلئے اسپیس ایکس کے ساتھ معاہدہ

بھارتی ٹیلی کام کمپنی ’ایئرٹیل‘ نے ملک میں اسٹارلنک...

وزیراعظم کا بلاول کے اعزاز میں افطار ڈنر،تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: وزیرِاعظم ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی...

کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر...

کراچی:پارک کی کھدائی کے دوران اسلحے کی بوریاں برآمد

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سیکٹر ایل ون میں...

سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں،مگر کشمیرکاز پر کوتاہی نہیں،بلاول

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں. کشمیر کاز پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر سکتے .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول زرداری نے ملک اسد سکندر سے انکی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ،اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ تھے.

جامشورو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول زرداری نے کہا کہ حکومت غیر جمہوری رویے اپنا رہی ہے،پی پی نظریاتی اصولوں کی پارٹی ہے، ہم سب کچھ برداشت کر سکتے ہیں. کشمیر کاز پر کوئی کوتاہی برداشت نہیں کر سکتے،

بلاول زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کی نیشنل سیکورٹی کی پوزیشن کو کمزور کیا، وزیراعظم جو بھی کہتے ہیں اس پر یوٹرن لیتے ہیں،

بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان احتجاج کے لئے اسلام آباد جا رہے ہیں، مولانا جب اسلام آباد میں ہوں گے میں پورا ملک گھوم رہا ہوں گا، ہمارابیانیہ ایک ہے. وزیراعظم کو گھر جانا ہو گا

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan