بھارت سے کابل جانے والا طیارہ گر کر تباہ

0
138

بھارت نئی دہلی سے کابل جانے والا طیارہ اتوار کی صبح افغانستان کے صوبے بدخشاں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں 71 افراد سوار تھے جن میں عملے کے 6 افراد بھی شامل تھے۔ جس میں کسی کے بچنے کی امید نہیں۔یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب طیارہ شدید خراب موسم میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ کھو بیٹھا اور پھر راڈار سے بھی غائب ہوگیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق جس علاقے میں یہ حادثہ رونما ہوا وہ طالبان کے کنٹرول میں ہے۔ ایک بیان میں طالبان نے کہا ہے کہ ان کا اس حادثے سے کوئی تعلق نہیں اور تحقیقات میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔


بھارت کی وزارتِ ہوابازی نے سوشل میڈیا پورٹل X پر ایک پوسٹ کے ذریعے واضح کیا ہے کہ یہ طیارہ بھارت کا نہیں ہے اور نہ ہی یہاں رجسٹرڈ ہے۔ پوسٹ کے مطابق یہ طیارہ مراکش سے تعلق رکھتا ہے۔افغانستان کے میڈیا آؤٹ لیڈ طلوع نیوز کے مطابق صوبہ بدخشاں کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح اللہ امیری نے کہا ہے کہ یہ حادثہ ضلع کرنجان منجان میں رونما ہوا۔زیبام ضلع کی پولیس نے ابتدائی بیان میں کہا کہ طیارہ توپ خانہ کے علاقے میں پہاڑ سے ٹکرا گیا تھا۔

Leave a reply