اوچ شریف، باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 166 کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی، سجادہ نشین درگاہ جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری نے آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کر دیا،

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 166 کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی رونما ہوئی ہے، برصغیر میں سلسلہ سہروردیہ کے بانی، عظیم صوفی بزرگ حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری کی درگاہ کے سجادہ نشین مخدوم الملک مخدوم سید زمرد حسین بخاری النقوی نے اپنے ولی عہد مخدوم زادہ سید حسن زمرد بخاری کے ہمراہ آزاد امیدوار پرنس بہاول عباس خان عباسی کی حمایت کا اعلان کیا ہے،

گذشتہ رات پرنس بہاول عباس خان عباسی نے بنگلہ بخاری اوچ شریف میں سجادہ نشین درگاہ جلالیہ عالیہ مخدوم سید زمرد حسین بخاری اور ولی عہد سید حسن زمرد بخاری سے ملاقات کی،

اس موقع پر سابق سٹی ناظم و چیئرمین بلدیہ اوچ شریف سید ظفر حسن گیلانی، مخدوم زادہ سید احسن گیلانی، مخدوم زادہ سید عثمان گیلانی اور خانوادہ گیلانی و بخاری کی دیگر سرکردہ شخصیات بھی بنگلہ بخاری پر موجود تھیں۔

سجادہ نشین انے پرنس بہاول عباس خان عباسی کی کامیابی کے لیے دعا بھی کرائی اور انہیں اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

Shares: