بلاول لاہور جاکر یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ لاہور کو کراچی بنا دوں گا،مصطفی کمال

0
109
kamal pmml

مرکزی مسلم لیگ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 242 پر سید مصطفیٰ کمال کی حمایت کردی۔

پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے امیدوار عبدالوحید عابد ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفیٰ کمال کےحق میں دستبردار ہوگئے۔ مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر فیصل ندیم نے سید مصطفیٰ کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کی ترقی کے لیے ہمارا اور ایم کیو ایم پاکستان کا موقف ایک ہے۔جنہوں نے سندھ کو تباہ کیا ان کا راستہ روکنا ضروری ہے۔این اے 242 سے مصطفی کمال کی حمایت کرتے ہیں۔ کراچی سمیت سندھ کے مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالہ سے ایم کیو ایم کے دوستوں سے مشاورت جاری ہے ۔بہت جلد مزید حلقوں میں ہونے والی پیش رفت سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال نے وفدکے ہمراہ مرکزی مسلم لیگ ہاؤس کا دورہ کیا اور فیصل ندیم سے ملاقات کی۔ وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن نیک محمد، صوبائی اسمبلی کے امیدوار فہیم پٹنی ، اکرم اعوان و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پرپاکستان مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان، امجد اسلام امجد، انجینئر نعمان علی، این اے 242 سے امیدوار عبدالوحید عابد ودیگر بھی موجود تھے۔

سید مصطفی کمال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا مشکور ہوں جنہوں نے میری حمایت کی۔ایم کیو ایم پاکستان اور مرکزی مسلم لیگ کا معاملہ صرف ایک سیٹ تک محدود نہیں۔اس ملک کی بقا کے لیے دونوں جماعتوں کا کردار ایک جیسا ہے۔ہمارا تعلق اسٹریٹجک بنیاد پر ہے۔ یہ ملک نظریے کی بنیاد پر بنا ہے۔اس ملک اور قوم کی خدمت کے لیے ہم اپنی سطح پر کوششیں کر رہے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے اس تعاون کو یاد رکھے گی۔ آج کراچی شہر کا شمار بدترین شہروں میں ہوتا ہے۔ہم میں برائی ہوگی لیکن ہم اپنی برائیاں ختم کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے بدترین دور نے ہماری برائیوں کو بھی بھلا دیا۔اگر پندرہ سال حکومت کرنے کا موقع ملے تو پیپلز پارٹی کی ضمانت لاڑکانہ میں بھی ضبط کروا دوں گا۔بلاول کبھی لاہور جاکر یہ دعویٰ نہیں کرسکتا کہ لاہور کو کراچی بنا دوں گا۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی پندرہ سالہ حکومت کے بعد بھی بلاول اپنی ترقی پر بات نہیں کرسکتا۔پیسہ ہارگیا اور حق جیت رہا ہے۔ مصطفی کمال نے کہا کہ اس شہر کے امن کو تباہ کرنے کا سوال ہم سے نہیں پیپلز پارٹی سے بنتا ہے۔ اس شہر کے امن کے لیے ہم نے گزشتہ سات سالوں میں کسی کو پتھر تک نہیں مارا۔ کراچی میں ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کی نشستیں اہم ہیں۔یہ حکومت بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ پیپلز پارٹی نے ہمیں دیوار سے لگانے کی کوشش کی۔بلاول نے اپنی حکومت کی راہ میں بارودی سرنگیں بچھا دیں ہیں۔8فروری کے دن شہر کی ترقی کے لیے کردار ادا کرنے والے کامیاب ہوں گے۔ الیکشن کے بعد بھی ایم کیو ایم پاکستان اور مرکزی مسلم لیگ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گی۔

اگرکسی پرمقدمات ہیں توانہیں ایک دفعہ معاف کردیں،مصطفیٰ کمال

اختیارات گلی کوچوں تک پہنچنے چاہئیں،مصطفیٰ کمال

ملکی ترقی کے لیے عام آدمی کا بااختیار ہونا ضروری ہے. مصطفیٰ کمال

جو جیسا کرے گا ویسا ردعمل دیا جائے گا، مصطفیٰ کمال کا دبنگ اعلان

اقتدار نہیں مسائل کا حل چاہئے، مصطفیٰ کمال کا دھرنے سے خطاب

Comments are closed.