حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم ،عافیہ صدیقی کو رہا کرائیں گے،سراج الحق
لوئر دیر: امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ روٹی، کپڑا، مکان، تبدیلی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں کے پاس آج اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں-
باغی ٹی وی: لوئر دیر میں جماعت اسلامی کے جلسے سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ عوام ملک کو بدحال کرنے والی تینوں حکمران پارٹیوں کو مسترد کردیں اور ملک بچانے کے لیے ترازو پر مہر لگائیں، روٹی، کپڑا، مکان، تبدیلی اور پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کے دعوے داروں کے پاس آج اپنی کارکردگی بتانے کے لیے کچھ بھی نہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ 8 فروری کے انتخابات ملک کے مستقبل کیلئے اہمیت کےحامل ہیں، جماعت اسلامی کا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں بلکہ طاغوتی نظام سےہےامیر جماعت اسلامی نے دعویٰ کیا کہ حکومت ملی تو سودی اور مخلوط نظام تعلیم کو ختم کردیں گے، فلسطین،کشمیرکو آزاد اورعافیہ صدیقی کو رہا کرائیں گے۔