فیصلے کا وقت ہے،کسی ہیر پھیر کو نہیں شیر کو ووٹ دینا ہے،شہباز شریف
سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیاقت باغ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف نے راولپنڈی کی عوام کے ساتھ کیئے ہوئے وعدوں کو پورا کیا
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے جب میٹرو بس کا افتتاح کیا تو بہت لوگوں نے تنقید کی ،تنقید کے باوجود نواز شریف نے عوام کے کیے میٹرو بس پراجیکٹ کو مکمل کیا،آج لاکھوں لوگ میٹرو بس سے سفر کرتے ہیں، گزشتہ حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا ،نواز شریف نے ذہین بچوں کو لیپ ٹاپ اسکیم دی، پی ٹی آئی نے گالی کی سیاست کو فروغ دیا،نواز شریف نے دل کے امراض کا ہسپتال بنایا جہاں علاج کروا رہے ہیں، کشمیر، خیبر پختون خواہ اور دیگر علاقوں سے لوگ یہاں آتے ہیں، راولپنڈی کے منصوبوں کو مکمل کیا جائے گا، 30 ارب روپے سے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے گا،میں جب وزیراعظم تھا تو راولپنڈی میں گیس منصوبوں کے لیے فنڈ جاری کیا، ہماری حکومت آئی تو راولپنڈی میں بجلی سے چلنے والی بسیں چلیں گی، نواز شریف نے راولپنڈی والوں کے لیے بے پناہ خدمات دی ہیں،نواز شریف نے اربوں روپے کے وظائف بچوں کے حوالے کیئے تھے،
راولپنڈی لیاقت باغ کا جلسہ، میاں شہباز شریف کے خطاب کے دوران پنڈال خالی، کرسیاں کارکنان کی راہ تکتی رہی pic.twitter.com/XfGNaXEGMo
— Sheraz Ahmad sherazi (@Sherazi_Silmian) January 27, 2024
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 8 فروری کا موقع آگیا ہے، اب فیصلے کا وقت ہے کہ کس نے ملک کی خدمت کی، 8 فروری کو راولپنڈی کے لوگوں نے شیر کو ووٹ دینا ہے، نواز شریف نے خدمات کی مثالیں قائم کی، منصوبوں پر تختیاں لگائی گئیں،جن لوگوں کو نواز شریف کی خدمات پسند نہ آئی تو نواز شریف کی حکومت ختم کر دی گئی،8 فروری کو شیر شکار کرے گا،لوگوں نے اب ثابت کرنا ہے،8 فروری کو آپ نے کسی ہیر پھیر کو نہیں شیر کو ووٹ دینا ہے ، کس نے ہاکستان کی خدمت کی، کس نے دھوکہ دیا، آٹھ فروری کو شیر کو ووٹ دے کر فیصلہ کرنا ہے.
عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا
میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف
خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال
مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج
نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں
پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری
ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی
پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں
اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان
بلوچ یکجہتی کونسل کی ماہ رنگ بلوچ کا ریاست مخالف پروپیگنڈہ بے نقاب
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل ایک سیاسی لیڈر نے کہا کہ وہ نوازشریف سے مناظرہ کرنا چاہتا ہے، اپنے صوبے میں بلاؤ، نوازشریف معائنہ کرے گا، مناظرہ بھی ہوگا، موازنہ بھی ہوگا، پنجاب میں نواز شریف نے اسپتالوں میں مفت دوائیں دیں، دل پر ہاتھ رکھ کر بتائیں، پی ٹی آئی نے کیا کیا؟ جھیکا گلی میں لینڈ سلائیڈنگ کے نقصانات سے نواز شریف نے بچایا، نواز شریف کو ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان بنائیں، راولپنڈی کو لاہور نہ بنا دیا تو میرا نام شہبازشریف نہیں ہے، وعدہ کرتا ہوں نواز شریف کے خادم کی طرح خدمت کروں گا،لیاقت باغ میں بے نظر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جام شہادت نوش کیا، نواز شریف نے لیاقت باغ میں جو وعدے کیے انہیں پورا کیا، ان کے میٹرو بس منصوبے کی مخالفت کی گئی، میٹرو بس پر آج ہر طبقے سے تعلق رکھنے والے سفر کرتے ہیں،نواز شریف اور دوسروں کا فرق یہ ہے کہ نواز شریف نے جو وعدے کیے انکو پورا کیا،
کل ایک صاحب نے نواز شریف کو مناظرے کی دعوت دی۔ وہ نواز شریف کو مناظرے کے بجائے سندھ کے معائنے کی دعوت دیتے تو اچھا تھا، مناظرہ بھی ہو جاتا اور موازنہ بھی
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) January 27, 2024