کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمختیاراعوان)مولانا فضل الرحمان کی کندھ کوٹ آمد اوراپنے امیدواروں کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں جلسہ ء سے خطاب کیا ،مولانافضل الرحمن نے کہا کہ آج عوا م نے جس طرح جلسے میں شرکت کی ہے انشاء اللہ فتح جمیعت علماءاسلام کی ہوگی

مولانافضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوبنے ہوئے 75سال ہوگئے ہیں کیا ہم کلمہ کا حق ادا کردیا ہے ،ہم نے فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر اپنے وطن کی بات کی ہے.

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اس وطن کو دو چیزیں چاہیئں ایک انسانی حقوق دوسری خوشحالی،کیا آج ہمارے ملک میں بدامنی نہیں ہے ؟کیا کندھ کوٹ میں لوگ اغوا نہیں کئے جاتے ،کیا یہاں لوگوں کا قتل عام نہیں ہورہاہے ،یہاں پر وڈیرے مسلط کردیئے گئے ہیں.

انہوں نے کہاکہ ملک میں کوئی حساب کتاب نہیں ہے ایسے لوگوں کو مسلط کردیا گیا ہے،پانچ سالوں میں ملک کو کھوکھلا کردیا گیا ہے جس نے پاکستانی معیشت کو تباہ کردیا ہے.خدا لیے اس ملک پر رحم کرو اس کی معیشت پر رحم کرو،

مولانا فضل الرحمان کامزید کہنا تھاکہ پاکستان کی دفاعی ریاست چین اور امریکہ سے کمزور ہوچکی ہے،افغانستان میں حالات خراب کئے جا رہے ہیں
امریکی اور مغربی دنیا انسانیت کی بات کرتی ہے ان کو شرم آنے چاہیے،آج جو فلسطین میں نسل کشی ہو رہے ہے اس میں امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے

جلسہ گاہ بائی پاس گراؤنڈ بنائی گئی تھی،جلسہ گاہ میں سینکڑوں کرسیاں لگائی گئی تھیں،کارکنان میں بڑا جوش وخروش دیکھا گیا، سخت ترین سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے تھے.

Shares: