ووٹ کی شرعی حیثیت اور امید وار کیساہونا چاہئے؟عنوان پر خطبات جمعہ کا اعلان

0
183
zahid qasmi

مرکزی علماء کونسل پاکستان کی اپیل پر ملک بھرمیں 2فروری 2024 بروز جمعہ ووٹ کی شرعی حیثیت اور امید وار کیساہونا چاہئے؟کے عنوان پر خطبات جمعہ دئیے جائیں گے۔

چیئرمین مرکزی علماء کونسل پاکستان صاحبزادہ زاہد محمودقاسمی نے ملک بھرکے علماء و مشائخ سے اپیل کی ہے کہ جمعہ2فروری2024ء کو خطبات جمعہ میں ووٹ کی شرعی حیثیت اور امیدوار کیسا ہوناچاہئے اور ووٹ کی اہمیت عوام الناس میں اجاگر کی جائے چونکہ8فروری کو ملک بھر میں انتخابات ہونے جارہے ہیں اپنے ووٹ کو استعمال کرنا شرعاً ضروری ہے منبرومحراب سے امید وار کیسا ہوناچاہئے عوام میں اس کی آگاہی دینا بہت ضروری ہے شرعی نقطہ نظر سے ووٹ کی حیثیت شہادت اور گواہی کی ہے جس طرح جھوٹی گواہی دینا حرام اور ناجائز ہے اسی طرح ضرورت کے موقع پر شہادت کو چھپانا حرام ہے ووٹ کا صحیح استعمال کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے پاکستان کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں بے دین بدعقیدہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے مخالف نہیں پہنچے چاہئیں اس لئے مروجہ نظام میں ایک ایک ووٹ قیمتی ہے اورہر فرد کا شرعی اخلاقی قومی اور ملی فریضہ ہے کہ وہ اپنے ووٹ کی اہمیت کو سمجھے اور اس کا درست استعمال کرے

مجھے نہیں لگتا کہ وفاقی حکومت ہم جنس پرستی کی حمایت کرے گی ؟جسٹس سید محمد انور

ہم جنس پرست خواتین ڈاکٹرز نے آپس میں منگنی کر لی

طالب علم سے زیادتی کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزم گرفتار

ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

Leave a reply