جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوارکو پولیس نے گرفتار کرلیا

علاقہ کوٹکئی اور ٹانک میں ملک سعید انور محسود کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے
0
113

جنوبی وزیرستان میں این اے 42 اور پی کے 109 کے آزاد امیدوار ملک سعید انور محسود کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ملک سعید انور محسود جنوبی وزیرستان سراروغہ سے ٹانک جارہے تھے کہ جنوبی وزیرستان اپر پولیس نے کوٹکئی کے مقام پر انہیں گرفتار کر لیا،علاقہ کوٹکئی اور ٹانک میں ملک سعید انور محسود کی گرفتاری کے خلاف بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسود اقوام کے عمائدین کے 15 رکنی جرگہ ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان اپر اشفاق سے ملاقات کے لیے روانہ ہوگیا، عمائد ین ڈپٹی کمشنر اپر اشفاق کو سنگین صورتحال سے آگاہ کریں گے،ملک سعید انور محسود نے اداروں پر ووٹرز کو جے یو آئی میں شمولیت کا الزام لگایا تھا اور وہ جمیعت علماء اسلام ف سے ٹکٹ پر ناراض ہوئے تھے۔

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، …

جنوبی وزیرستان کے علاقے لوئر وانا بازار میں دیسی ساختہ بم کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 راہگیر زخمی ہوگئےپولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان وانا پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او رضا اللہ کی گاڑی کو بائی پاس روڈ پر سے گزر رہی تھی کہ بم دھماکا ہوا، جس میں 2 راہگیر زخمی ہوگئے اور پولیس ایس ایچ او اور گاڑی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

علی ظفر نے پی ایس ایل 9 کے ترانے کا نام بتا دیا

پولیس نے موقع پر زخمی افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال پہنچایا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی، حملے کے فوری بعد پولیس نفری نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا اور آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

بلوچستان میں لیویز تھانے پر نامعلوم دہشتگردوں کا حملہ

Leave a reply