اے این ایف کی ایک اوربڑی کاروائی، سیاسی رہنما کے دو بیٹے منشیات سمگل کرتے ہوئے گرفتار

0
46

اینٹی نارکوٹکس فورس اے این ایف نے ایک اور بڑی کاروائی کی ہے جس میں سیاسی جماعت کے رہنما کے بیٹوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف این ایف کا منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اے این ایف نے موٹر وے ٹول پلازہ ایم ون کے قریب منشیات کے اسمگلروں کے خلاف کاروائی کے دوران صوبہ خیبر پختونخواہ کی سابق حکمران جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے ایک رہنما کے دو بیٹوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اے این ایف نے عمران آفریدی کے دو بیٹوں کامران اور عرفان کو گرفتار کیا ہے، دیگر ملزمان میں فیضان اور جوہر آفریدی شامل ہیں.

اے این ایف نے ملزمان کو تین گاڑیوں میں منشیا ت کے ساتھ گرفتار کیا ہے. جن تین گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے ان میں 2 بی ایم ڈبلیو اور سرف شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے 128 کلو چرس اور افیون برآمد ہوئی جو پشاور سے اسلام آباد اسمگل کی جا رہی تھی۔

اے این پی رہنما عمران آفریدی کو پارٹی نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس بھی گزشتہ ماہ اگست میں بھجوایا تھا جس کا جواب عمران آفریدی نے دے دیا ہے، عمران آفریدی نے تنظیم کو یقین دہانی کروائی اور رو برو کہا کہ وہ پارٹی ڈسپلن کے خلاف ورزی کا سوچ بھی نہیں سکتے، ان کے پورے خاندان نے ہمیشہ سے پارٹی کیساتھ وفاداری نبھائی ہے اور تاقیامت تک پارٹی کے اعتماد اور وابستگی کو عملاً نبھائیں گے، نئے اضلاع کے گزشتہ انتخابات میں پارٹی امیدوار کی کامیابی کیلئے انتھک کوشش کی ہے،

قبل ازیں اے این ایف نے ملک بھر میں 25 کارروائیاں کرتے ہوئے 2077 کلوگرام منشیات برآمد کر لی

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری ہے، منشیات اسمگلنگ میں استعمال ہونےوالی 13 گاڑیاں قبضے میں لی گئیں، منشیات اسمگلنگ میں ملوث 5 خواتین سمیت 40 ملزمان گرفتار کئے گئے،

اے این ایف ترجمان کے مطابق برآمد ہونے والی منشیات میں 864کلوگرام بھنگ، 2.79 گرام میتھ ایمفیٹامائن،50 گرام کوکین6.4 کلو گرام ممنوع کیمیائی مواد شامل ہیں،برآمد شدہ منشیات کی بین الاقوامی مالیت3 ارب 75 کروڑ روپے ہے،

 

 

اے این ایف نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی رانا ثناء اللہ کو بھی گرفتار کر رکھا ہے،رانا ثناء اللہ لاہور کی کیمپ جیل میں قید ہیں، رانا ثناء اللہ کے خلاف درج ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ جب رانا ثناء اللہ کو روکا گیا تو انہوں نے بدتمیزی کی اور گریبان پکڑے، رانا ثناء اللہ نے ناجائز اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی، رانا ثناء اللہ کی گاڑی سے 21 کلو منشیات ملی جس میں سے 15 کلو ہیروئن بھی شامل تھی، رانا ثناء اللہ کے خلاف مخبر کی اطلاع پر کاروائی کی گئی خبرنےاطلاع دی راناثنااللہ کی گاڑی میں منشیات ہے راناثنااللہ کی گاڑی کوروکنے کیلئےحکمت عملی مرتب کی گئی موٹروے سےآنیوالی تمام گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی

رانا ثناء اللہ نے منشیات سمگلنگ سے کتنی پراپرٹی بنائی؟ رپورٹ جاری

 

Leave a reply