مزید دیکھیں

مقبول

ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

بھارت کے شہر ممبئی سے نیویارک جانے والی پرواز...

ننکانہ: بچیکی خواتین کالج میں حراسانی انکوائری، انصاف جیتے گا یا اثر و رسوخ؟

ننکانہ صاحب،باغی ٹی وی(نامہ نگاراحسان اللہ ایاز) گورنمنٹ ایسوسی...

صحت میں بہتری کے لیے عملی اقدامات اور چیلنجز.تحریر:ملک سلمان

مریم نواز شریف کے میو ہسپتال والے وزٹ سے...

پولیس اہلکار کو تھپڑ،فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی

استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جانب سے پولنگ ڈے پر پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا کیس، فردوس عاشق اعوان نے معافی مانگ لی

ممبر کے پی جسٹس (ر)اکرم اللہ کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی، فردوس عاشق اعوان الیکشن کمیشن میں پیش ہوئیں، فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی ، کہا کہ میں جب ووٹ کاسٹ کرنے گئی تو اہلکار ٹھپے لگا رہا تھا،میں نے پریزئڈنگ آفیسر سے شکایات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ میری نہیں سن رہے،ممبر پنجاب نے استفسار کیا کہ اگر کوئی بات نہیں سن رہا تو آپ تھپڑ ماریں گی؟ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے کسی نے حق نہیں دیا۔ہماری ویڈیو بھی ہیں ہم آپ کو دکھا سکتےہیں ،میرے ووٹرز کیا انڈیا کے ووٹرز تھے،کیا قانون ان کو حق دیتا ہے کہ یہ سہولت سازی کریں،ممبر پنجاب نے کہا کہ کیا آپ کو قانون حق دیتا ہے کہ آپ تھپڑ ماریں،فردوس عاشق عوان نے کہا کہ نہیں قانون حق نہیں دیتا میں نے اس پر معذرت کی ہے،

فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے نوٹس پر حاضر ہوئی،میں اور وکلا الیکشن کمیشن میں کورٹ روم نمبر ون میں حاضر ہوئے، ہمارے وکلاء نے استدعا کی الیکشن کمیشن نے جس رپورٹ پر سمن کیا اس کی کاپی دی جائے، الیکشن کمیشن نے ہماری استدعا منظور کرتے ہوئے 15 تاریخ تک تحریری جواب طلب کیا ہے،میرے حلقے پولیس آفیسرز یرغمال بنے رہے، ہم کسی صورت قانون کو ہاتھ میں نہیں لیتے، اگر کوئی کچھ نہ کرے تو عوام قانون ہاتھ میں لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں،ایک ویڈیو کی بنیاد پر نتیجہ نہیں نکالا جاسکتا،ہمارے پاس موجود ویڈیو میں پولیس خاموش تماشائی تھی،

واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارے،پولیس کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے.

دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan