آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

0
233
Parliment

عام انتخابات 2024، آزاد امیدوار سب پر بازی لے گئے تو وہیں بڑے نام ایوانوں تک نہ پہنچ سکے

تحریک انصاف چھوڑ کر نئی سیاسی پارٹیاں بنانے والے بھی اپنی سیٹیں نہ جیت سکے، کئی جماعتوں کے سربراہان بھی الیکشن ہار گئے، آزاد امیدواروں نے بڑے مارجن سے جیت حاصل کی اور امیدواروں کو شکست دی، سابق وزیراعظم نواز شریف دو سیٹوں پر امیدوار تھے، لاہور سے نواز شریف جیت گئے تو مانسہرہ سے ہار گئے، مولانا فضل الرحمان بھی دو سیٹوں پر امیدوار تھے، ڈی آئی خان میں آبائی سیٹ ہار گئے ، پشین سے جیت گئے، جہانگیر ترین بھی دو سیٹوں پر امیدوار تھے،اور دونوں سیٹوں پر ہار گئے، بلاول زرداری لاڑکانہ سے جیت گئے تا ہم لاہور سے ہار گئے، جہانگیر ترین کو ایک سیٹ پر آزاد امیدوار اور ایک پر ن لیگ نے شکست دی ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق دیر سے ہار گئے، مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو لاہور سے ہار گئے، تحریک لبیک کے امیر حافظ سعد رضوی ہار گئے،عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد بھی ہار گئے،

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ ہار گئے، کے پی کے دو سابق وزراء اعلیٰ پرویز خٹک اور محمود خان دونوں ہار گئے،سابق وفاقی وزراء خواجہ سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، جاوید لطیف ہار گئے، ن لیگی رہنما عابد شیر علی ہار گئے،آفتاب شیر پاؤ بھی نہ جیت سکے،ایمل ولی خان کو بھی شکست ہوئی، سابق وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود بھی این اے ون چترال سے ہار گئے،اے این پی کی ثمر ہارون بلو ر بھی ہار گئی،این اے 2 مالاکنڈ پر مسلم لیگ (ن) کے امیر مقام کو آزاد امیدوار امجد خان سے شکست ہوئی۔ البتہ امیر مقام این اے 11 سے منتخب ہوگئے ہیں،این اے 246 کراچی میں حافظ نعیم الرحمان ایم کیو ایم کے امین الحق سے ہار گئے ہیں، البتہ حافظ نعیم صوبائی اسمبلی کی سیٹ سے جیت چکے ہیں،

جماعت اسلامی ، تحریک لبیک قومی اسمبلی میں نہ پہنچ سکیں تا ہم جماعت اسلامی سندھ، بلوچستان اور کے پی کی اسمبلی میں پہنچ گئی، تحریک لبیک پنجاب اسمبلی میں پہنچ گئی،استحکام پاکستان پارٹی پنجاب اور قومی اسمبلی میں پہنچ گئی، پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کے پی اسمبلی میں پہنچ گئی، اگرچہ ان سب جماعتوں کی ایک دو دو سیٹیں ہیں،

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

مانسہرہ سے نواز شریف جیت چکے ہیں،اسحاق ڈار کا دعویٰ

Leave a reply