پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

0
289
ecp

عام انتخابات، پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے نتائج کا سلسلہ جاری ہے ،لاہور شہر کی کچھ سیٹیں ن لیگ نے جیتی ہیں تو وہیں آزاد امیدوار بھی جیت چکے ہیں

حلقہ پی پی 149، استحکام پاکستا ن پارٹی کے صدر علیم خان جیت گئے،
علیم خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ، پی پی 149لاہور کے الیکشن میں جیت پر اللہ کا شکر بجا لاتا ہوں۔ میری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے جس طرح والہانہ محبت کا اظہار کیا اور میرا ساتھ دیا، اس پر سب کا مشکور ہوں۔ یہ جیت آپ کی جیت ہے۔ خدمت کا جو سلسلہ پہلے سے جاری ہے اس میں انشاء اللہ اب مزید تیزی آئے گی اور اس حلقے کو لاہور کا سب سے بہترین علاقہ بنائیں گے۔

حلقہ پی پی 150 سے خواجہ عمران نذیر 34956 ووٹ حاصل کر کے جیت چکے ہیں،ان کے مدمقابل عبدالکریم خان 30314 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے جبکہ محمد عباس 16459 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پررہے ۔

حلقہ پی پی 151میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سہیل شوکت بٹ جیت چکے ہیں، سہیل شوکت بٹ نے 38 ہزار 232 ووٹ حاصل کئے، ان کے مدمقابل آزاد امیدوار حماد علی 15 ہزار 839 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی پی 152سے ن لیگ کے امیدوارملک محمد وحید 34 ہزار 664 ووٹ لے کر جیت گئے جبکہ ان کے مدمقابل آزاد امیدوار نعمان مجید 29 ہزار 676 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

حلقہ پی پی 153 سے مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کامیاب ہوگئے، خواجہ سلمان رفیق 35ہزار 232 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے جبکہ ان کے مقابلے میں آزاد امیدوار میاں اویس انجم 33ہزار027 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے

حلقہ پی پی 168سے ن لیگ کے فیصل ایوب کامیاب ہو گئے، فیصل ایوب نے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار ندیم عباس کو شکست دے دی،ن لیگ کے فیصل ایوب 32 ہزار 727 ووٹ حاصل قرار پائے، آزاد امیدوار ندیم عباس بارا 27 ہزار 577 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی پی 174میں غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کے بلال یاسین نے میدان مار لیا،بلال یاسین سے 36 ہزار 265 ووٹ حاصل کئے،ان کے مدمقابل آزاد امیدوار چوہدری محمد اصغر 33 ہزار395 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

حلقہ پی پی پی 148 کے غیر حتمی غیر سرکاری کے مطابق مسلم لیگ نون کے مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے میدان مار لیا،مجتبیٰ شجاع الرحمٰن 37 ہزار 998 ووٹ لیکر سر فہرست رہے،آزاد امیدوار صبا دیوان 31 ہزار 560 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے

پنجاب اسمبلی لاہور سے آزاد امیدوار جو اب تک جیت چکے
حلقہ پی پی 165 میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی نے میدان مار لیا،آزاد امیدوار احمر رشید بھٹی نے 29 ہزار 390 ووٹ حاصل کئے،لیگی امیدوار شہزاد نذیر سندھو 28 ہزار 427 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے

حلقہ پی پی 170 کے 170پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار میاں ہارون اکبر 56092 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر رہے،مسلم لیگ نون سے امیدوار رانا احسن شرافت 35408 ووٹ لیکر دوسرے نمبر رہے۔

حلقہ پی پی 171 سے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار میاں اسلم اقبال 61 ہزار 847 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ، پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار مہر اشتیاق احمد 36 ہزار 955 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ پی پی 172 میں آزاد امیدوار مصباح جاوید نے لیگی امیدوار مشہود خان کو شکست دے دی،پی پی 172 کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار مصباح جاوید 31378ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ رانا مشہود خان 28647ووٹ لیکر دوسرے نمبر پررہے۔

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

Leave a reply