آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

0
398
vote

عام انتخابات، پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوئی، آٹھ گھنٹے گزرنے کے باوجود ابھی تک الیکشن کمیشن حتمی نتائج نہیں دے سکا

حلقوں میں نتائج روک دیئے گئے ہیں، آزاد امیدوار ابھی تک کے آنے والے نتائج میں پہلے نمبر پر تھے تا ہم آر اوز نے نتائج روک لئے، چیف الیکشن کمشنر بھی الیکشن آفس سے چلے گئے ہیں، الیکشن کمیشن میں صحافی بھی موجود ہیں، ابھی تک اسلام آباد کے تین حلقوں کے نتائج بھی نہ آ سکے، نجی ٹی وی کے مطابق آر اوز نے نتائج جاری کرنے سے انکار کردیا ہے، آر اوز کا کہنا ہے کہ ہم نے نتائج الیکشن کمیشن کو بھیج دیے ہیں۔ نتائج الیکشن کمیشن جاری کرےگا,

آراوزنے30منٹ میں مکمل نتائج نہ بھیجےتومعطل کردونگا،چیف الیکشن کمشنر
چیف الیکشن کمشنر دوبارہ الیکشن کمیشن آفس پہنچے ہیں ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ آراوکوکہہ دیاہےکہ30منٹ میں ہرحلقےکامکمل نتیجہ چاہیے،ڈی آراوزکوذاتی طورپرفون کررہاہوں،ہدایت جاری کررہاہوں،یہ کیسےہوسکتاہےپریذائیڈنگ افسرابتک آراوزدفاترنہیں پہنچے، آراوزنے30منٹ میں مکمل نتائج نہ بھیجےتومعطل کردونگا،دوسری جانب الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور اور اسلام آباد کے نتائج موصول ہورہے ہیں ، انٹرنیٹ کی بندش کے باعث نتائج میں تاخیر ہو رہی ہے

سکیورٹی کے لیے ریٹرننگ افسران (آر او) کے دفاتر کے باہر آرمی اور سول آرمڈ فورسز کے اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں،سکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی اور سول آرمڈ فورسز کا الیکشن عمل سےکوئی تعلق نہیں ہے، اہلکار گنتی کا عمل مکمل ہونے تک آر اوز دفاتر کے باہر سکیورٹی دینےکے پابند ہیں،سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن اور وزارت داخلہ نے اس سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر رکھا ہے، اہلکار صرف آر اوز کے دفاتر کی بیرونی سکیورٹی کے لیے تعینات ہیں، انتخابی عملہ آر اوز کے دفاتر کے اندر ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں

قائد آباد :این اے 88 کے آر او آفس پر مشتعل افراد نےحملہ کر دیاہے،سینکڑوں افرادگیٹ توڑ کر آر او دفتر میں داخل ہو گئے ،مشتعل افراد نے آر او افس کے اندر توڑ پھوڑ کی بیلٹ پیپرز کو آگ لگا دی

حکومت پیپلز پارٹی کی بنے گی، آصف زرداری
سابق صدر آصف زرداری اسلام آباد پہنچ چکے ہیں تو وہیں نواز شریف ماڈل ٹاؤن الیکشن سیل سے گھر جا چکے ہیں، الیکشن کے حتمی نتائج کب تک آتے ہیں کسی کو اندازہ نہیں، الیکشن کمیشن بھی خاموش ہے، موبائل سروس ابھی تک بحال نہیں ہوئی حالانکہ پولنگ شام پانچ بجے ختم ہو چکی ہے، آصف زرداری نے بلاول سے بھی رابطہ کیا ہے اور کہا ہے کہ حکومت پیپلز پارٹی کی ہی بنے گی، بلاول کا کہنا تھا کہ میں بھی اسلام آباد آ رہا ہوں

جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنرز نذر عباس نے نجی نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے 8 فروری 2024 کو ہونے والے نتائج کے بارے کہا کہ نتائج میں تاخیر نہیں ہوئی ہے،نتائج ترتیب دینے میں وقت لگتا ہے،گنتی کے بعد فارم 45 بنایا جاتا ہے،فارم 45 کے بعد 46 بنانا پڑتا ہے، ان تمام مراحل میں بہت وقت لگتا ہے،ایس او پیز کے تحت آر آوز پولنگ اسٹیشن سے نکلتے ہیں،جب تک ان کو سیکیورٹی کلیئرنس نہیں ملتی تب تک نہیں نکلتے،ہم نے جو نتائج بنانا ہوتا ہے اس میں تمام چیزوں کو دیکھ کر پھر حتمی نتائج بنائے جاتے ہیں،پہلے فیز کا کام مکمل ہوگیا ہے اب ٹیبلیوشن کا کام ہوگا،اس وقت کافی سینٹر پر نتائج کو ترتیب دینے کا کام مکمل ہو چکا ہے

تحریک انصاف کےرہنما حماد اظہر کی جانب سے ویڈیو پیغام میں پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا گیا ہے، حماد اظہر کا کہنا ہے کہ اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہوگی اور عمران خان وزیراعظم ہوں گے،میں اپنی قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ تمام جبرو مشکلات کے باوجود آپ ووٹ کے لیے باہر نکلے، الحمدللہ فارم 45 کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار برتری حاصل کر رہے ہیں انشاءاللہ اگلی حکومت ہم بنائیں گے.

راولپنڈی کے حلقہ این اے 55 پر آر او آفس میں نتائج مرتب ہونے کا عمل شروع نہیں ہوسکا،این اے 55 کے آر آو آفس میں میڈیا کے لیے لگی اسکرینیں بھی بند ہیں،آر او این اے 55 کے آفس عملے کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اسکرین پر نتائج نہیں آئیں گے، اسکرینیں چلنے کے لیے تکنیکی سہولت موجود نہیں،رپورٹس کے مطابق پریذائیڈنگ افسران کی بڑی تعداد آر او آفس میں نتائج کے اندراج کے لیے موجود ہے،آر او آفس این اے 55 کے آفس میں میڈیا نمائندگان کا داخلہ بھی بند کردیا گیا ہے،

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

Comments are closed.