حتمی نتائج کے بعد نواز شریف خطاب کرینگے،مریم نواز

0
119
nawaz

عام انتخابات، نتائج آنے کا سلسلہ جاری، ن لیگ سیٹوں پر کامیاب ہونا شروع ہوئی تو مریم نواز نے خاموشی توڑ دی،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف تقریر کے لیے مسلم لیگ ن کے ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کل رات میڈیا کے ایک حصے کی طرف سے جان بوجھ کر بنائے گئے غلط تاثر کے برعکس پاکستان مسلم لیگ ن ، الحمدللہ مرکز اور پنجاب میں واحد اکثریتی جماعت بن کر ابھر رہی ہے۔ محض کچھ نتائج کا انتظار ہے،،حتمی نتائج موصول ہوتے ہی نواز شریف تقریرفتح کے لیے مسلم لیگ ن کے ہیڈ کوارٹر پہنچیں گے

دوسری جانب ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 8 فروری 2024 کے عام انتخابات کے اب تک جمع ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) الحمدللہ قومی اور پنجاب اسمبلی میں اکثریتی جماعت بن کر سامنے آئی ہے، یہ پاکستان کے عوام کا قائد محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی عوامی خدمت کے اعتراف کا مظہر ہے،ہ حتمی نتائج مکمل ہوتے ہی قائد محمد نواز تشریف پارٹی کے مرکزی سیکرٹیریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچیں گے اور عوام سے خطاب کریں گے،

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

Leave a reply