شاہد خاقان نے اس لیے پارٹی عہدہ چھوڑا کہ مریم کو پورا اسپیس مل جائے،مفتاح اسماعیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایمرجنگ پاکستان سمینار کا مقصد عوام میں آگاہی پید اکرنا ہے ،ایوانوں میں عوامی مسائل پر بات چیت نہیں ہوتی ،30سال سے ہماری طرز حکمرانی بہت بری ہے ،
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ خواتین ،بچے ،معیشت ،تعلیم ،صحت ،مہنگائی ،بے روزگاری پر وئی بات نہیں کرتا، ہمارے پاس آئی ایم ایف کے سوا کوئی راستہ نہیں ہمارے قرض کی ادائیگی آئی ایم ایف کے ذریعے ہی ممکن ہے آئی ایم ایف کے پیسوں کی قسط اہم نہیں ،اس کے پروگرام میں رہنا اہم ہے ہم پر 30 سال سے قرضوں کا بوجھ ہے قطر ،یواے ای ،یواین ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی بات کی ،پاکستان قرض لے کر قرض ادا کرتاہے جو پرانی روش ہے ،پاکستان کے پاس معیشت چلانے کا بہتر پلان ہونا چاہیے ،میں نے آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیااسحاق ڈار نے آ کر توڑدیا،یہ تو ایسا ہے کہ ہم اپنے ہی خنجر سے زخمی ہوئے ہوں ،بجلی کی قیمتیں بڑھانی ہوں گی،
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے سخت شرائط رکھی ہیں، بجلی کی قیمت بڑھانےکی شرط حکومت کے لیے پریشان کن ہے،افراط زر کی وجہ سے مہنگائی کم ہونے کے امکانات نظر نہیں آرہے 45 سال بعد بھی ہم آئی ایم ایف کے پاس جارہے ہیں،پاکستان میں جو بھی وزیرخزانہ آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتاہے دوسرا آ کر توڑ دیتا ہے آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ کریڈایبلٹی دیکھنی ہے ، پرویز مشرف گئے تو پیپلزپارٹی الزام لگاتی رہی ،ن لیگ آئی تو اس کا بھی الزام یہی تھا،وزرا،بیوروکریٹ اچھے ہوتے ہیں طریقہ حکمرانی درست نہیں ہوتا،وزرا کوعہدوں سے ہٹانا پارٹی کے قائد کا صوابدید ہوتا ہے
شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفی ٰدیا ہے،مفتاح اسماعیل نے تصدیق کردی ، مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان نے اس لیے پارٹی عہدہ چھوڑا ہے کہ مریم کو پورا اسپیس مل جائے،شاہد خاقان عباسی نے 3سال پہلے نوازشریف سے اپنے بارے میں بات کی تھی ،شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا مریم نواز کے ہاتھ میں پارٹی کی کنجی دی گئی تو وہ مستعفی ہوں گے،شاہد خاقان عباسی پارٹی میں سینئر سیاستدان ہیں ،اب مریم نواز سینئر ہوگئیں شاہد خاقان عباسی نے خاموشی بہتر سمجھی اور ایک طرف ہوگئے
عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک
پرویز الہی کی مبینہ آڈیو لیک جس میں وہ تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو گندی گالیاں دے رہے ہیں
علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک
عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟
آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن
مریم نواز سے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر زوئی وئیر کی ملاقات
،