آزاد امیدوار ابھی تک آگے،مگر نواز شریف کو حکومت بنانے کی جلدی

0
259
nawaz

عام انتخابات ،پولنگ کل شام پانچ بجے ختم ہوئی، ابھی تک مکمل نتائج نہیں آ سکے، جو نتائج آئے ہیں اس میں آزاد امیدواروں کو ابھی تک واضح برتری ہے،اور ادھر سابق وزیراعظم نواز شریف نے حکومت بنانے کا اعلان کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے شہباز شریف کو کہہ دیا وہیں آزاد امیدواروں کو بھی ن لیگ میں شمولیت کی دعوت دے دی

ای ایم ایس پر قومی اسمبلی کے 213 حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 88 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں،مسلم لیگ ن نے 61 سیٹیں جیت لیں, پیپلز پارٹی 49نشتیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے،متحدہ قومی موومنٹ نے 8 نشتیں جیت لیں,استحکام پاکستان پارٹی نے 2 ,جے یو آئی نے 2,مسلم لیگ ق نے 2 نشت اپنے نام کی,پختونخوا ملی عوامی پارٹی نے ایک سیٹ جیت لی.

انتخابی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن آزاد امیدواروں سے پیچھے ہے اور ابھی تک 61 سیٹیں جیتی ہیں، اور ادھر نواز شریف نے حکومت بنانے کاا علان کرتے ہوئے شکوے بھی کئے اور کہا کہ ہمیں بڑی خوشی ہوتی کہ ہمیں زیادہ مینڈیٹ ملتا،واضح مینڈیٹ ملتا سادہ اکثریت ملتی اگر ایسا ہوتا تب بھی ہم سب کو ساتھ لے کر ہی چلتے، اگرچہ کل کی بات ہے نواز شریف جب ووٹ کاسٹ کرنے آئے تو صحافی کے سوال پر گرم ہو گئے اور کہا خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، واضح اکثریت چاہئے،ملکی مسائل حل کرنے ہیں تو ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہئے، تا ہم آج نواز شریف یہ جان چکے کہ وہ اور انکی پارٹی ہار چکی ہے، اسی لئے انہوں نے سیاسی جماعتوں کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے، نواز شریف مخلوط حکومت بنائیں گے تا ہم اس میں‌آزاد امیدواروں کا کردار انتہائی اہم ہو گا،

ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اگر مشاورت حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکی تو آصف زرداری کوشش کریں گے کہ وہ آزاد امیدواروں کے ساتھ بات چیت کریں اور وہ‌آزاد کو ساتھ ملا کر بلاول کو وزیراعظم بنا دیں، کیونکہ آزاد ابھی تک آگے ہیں،جے یو آئی کی تو ابھی تک دو سیٹیں ہیں البتہ ایم کیو ایم آٹھ سیٹیں لے چکی ہیں.

تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے جا رہی،اسد قیصر
دوسری جانب نواز شریف کی وکٹری سپیچ پر تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ نواز شریف کس منہ سے وکٹری سپیچ کی تیاریاں کر رہا ہے۔ نواز شریف ایک شکست خوردہ انسان ہے اور اس نے ہمیشہ عوام کی مینڈیٹ کی توہین کی ہیں۔ ووٹ کو عزت دو والوں نے ووٹ کی صحیح معنوں میں توہین کی ہے۔تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی پارٹی اُبھر کر سامنے آئی ہے۔تحریک انصاف وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں حکومت بنانے جا رہی ہیں۔انشاء اللہ

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے

آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی

مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف

انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم

صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

Leave a reply