مصری نوجوان چمچ ، کانٹے اور زیورات کھانے لگا

لاہور:اللہ رب العزت معذوری اور بیماری سے سب کو محفوظ رکھیں ، مصرکا ایک لڑکا جو کہ ذہنی مریض ہے ، بھوک لگنے پر چمچ ، کانٹے اور زیورات ہی نگل گیا ، اطلاعات کے مطابق مصر میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم نے دو گھنٹے کے آپریشن کے بعد ایک ذہنی مریض کے پیٹ سے چمچوں، کانٹوں اور زیورات سمیت مختلف اشیاءنکال لیں ہیں ۔

المنصورہ یونیورسٹی کے زیر انتظام طبی مرکز میں ایک 20 سالہ نوجوان کے پیٹ سے 20 چمچے اور کانٹوں کے علاوہ دانتوں کے 6 برش، سونے کی ایک انگوٹھی اور کئی زنجیریں اور بعض عجیب سی اشیاءنکال لی گئیں۔ڈاکٹروں کی ٹیم کے مطابق مذکورہ نوجوان نے یہ چیزیں گزشتہ 6 ماہ کے دوران نگل لی تھیں۔اپریشن کے بعد ذہنی مریض نوجوان کی حالت اب بہتری کی طرف جارہی ہے

مریض کی ماں کو باورچی خانے کی کئی اشیاءاور اپنے بعض زیورات کے غائب ہونے کا علم تھا مگر وہ یہ نہیں جانتی تھی کہ یہ اشیاءاس کے بیٹے نے نگل لی ہیں. لیکن جب نوجوان لڑکےنے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی تو ضروری معائنے اور ایکسرے کے نتیجے مین انکشاف ہوا کہ مریض کے پیٹ میں باورچی خانے میں استعمال ہونے والی اشیاءکے علاوہ سونے کی انگوٹھیاں اور زنجیریں بھی موجود تھیں۔

Comments are closed.