شیخ رشید کا نام ای سی ایل میں کیوں‌ڈالا؟ نوٹس جاری

0
146
sheikh

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید ایک بار پھر عدالت پہنچ گئے

شیخ رشید نے لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست دائر کر دی،جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کی درخواست پر سماعت کی اور وزارت داخلہ اور وفاق کو نوٹس جاری کردیئے،عدالت نے حکام سے 28 فروری تک جواب طلب کر لیا،

عدالت پیشی کے موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرا نام سیاسی انتقام کے طور پر ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے،شیخ رشید نے میڈیا سے مزید بات کرنے سے معذرت کر لی

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ شیخ رشیداحمد کسی مقدمےمیں مطلوب نہیں، ان کیخلاف تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہوچکی ہے، 9 مئی کےمقدمات میں شیخ رشید کا براہ راست کوئی تعلق نہیں، شیخ رشید کو9مئی مقدمات میں بعدمیں شامل کیاگیاتھا،نام ای سی ایل سے نکالا جائے،

واضح رہے کہ شیخ رشید الیکشن ہار چکے ہیں،این اے 56 میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ ہارنے کے ساتھ ساتھ پانچویں نمبر پر آئے ہیں، ن لیگ سیٹ جیتی ہے، دوسرے نمبر پر تحریک انصاف کا حمایت یافتہ آزاد امیدوار، تیسرے نمبر پر تحریک لبیک، چوتھے نمبر پر جماعت اسلامی اور پانچویں نمبر پر شیخ رشید آئے،شیخ رشید نومئی کیسز میں گرفتار تھے،انتخابات کے اگلے روز شیخ رشید کی ضمانت ہوئی اور انہیں رہا کر دیا گیا، شیخ رشید رہائی کے بعد خاموش تھے، آج عدالت پیش ہوئے تاہم میڈیا سے بات چیت کرنے سے گریز کیا.

این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب

سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا

تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت

پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست

انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر

تحریک انصاف کیلیے اچھی خبر، مخصوص نشستوں کا حصول آسان ہو گیا

Leave a reply