اوچ شریف,باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان)پانچ روز انسدادِ پولیومہم 26فروری سے شروع ہو گی، ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر زین احمر بھٹی ایم ایس ڈاکٹر محمد عارف غوری اور اسسٹنٹ کمشنر احمد پور شرقیہ فیصل احمد نے بچوں پولیوں کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر زین احمر بھٹی اور ایم ایس ڈاکٹر محمد عارف غوری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال نو کی دوسری قومی انسداد پولیو مہم 26فروری کو شروع ہو رہی ہے جس میں 36 یوسی میں 5 سال سے کم عمر 199555بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے

تحصیل بھر میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے دوران 100فیصد ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے ویکسینیشن مہم بہت اہمیت کی حامل ہے پولیو کے خاتمے کے لئے گھر گھر جا کر قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں جن کی حفاظت کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

ان کا مزید والدین کے نام کہنا تھا کہ ہماری ٹیمیں آپکی سہولت کے لیئے تمام ہاسپٹلز اور مین بس سٹاپ پر موجود ہونگی اسکے علاوہ پولیو کی ٹیمیں ہر گھر میں جاکے دستک دیں گی تاکہ کوئی بچہ اس ویکسین پینے سے رہ نہ جاۓ۔

مہم کے پانچ دن ٹیمیں اگر بار بار دستک دیتی ہیں تو اسکا مقصد صرف اور صرف آپکے بچوں کی بہتر اور صحت مند زندگی ہے،ان پولیو ورکرز کا خوشدلی سے استقبال کریں اور ان سے تعاون کرکے کہ ایک اچھے شہری ہونے کا ثبوت دے کر پاکستان کو پولیو فری بنانے میں اپنا کردار نبھائیں

Shares: