سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( بیوروچیف شاہد ریاض سے) ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین کی زیر سر براہی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی سیالکوٹ کا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اراکین صوبائی اسمبلی محمد منشاء اللہ بٹ ، فیصل اکرام، نوید اشرف، طارق سبحانی، ارشد وڑائچ ، خرم ورک اور رانا فیاض نے اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں ضلع سیالکوٹ کی 16 مختلف روڈ کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں بارے اراکین صوبائی اسمبلی کی مشاورت کی گئی۔ مجموعی طور پر مجوزہ 16 مختلف 226 کلومیٹر طویل روڈز کی تعمیر و مرمت کی پر 2 ارب 15 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہونگے۔ اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ضلع سیالکوٹ کی بیشتر اہم روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر اولین ترجیح ہے تانکہ عوام الناس کو ذرائع آمد و رفت میں معیاری سہولیات میسر آسکیں۔
انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعلیم میں معیار کو یقینی بنایا جائے تاکہ عرصہ دراز تک ان اسکیموں سے مستفید ہوسکیں۔ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے روڈ انفراسٹریکچر کو بہتر بنانے کی مجوزہ منصوبوں کی فہرست طلب کرتے ہوئے کہا کہ شاہرات کی تعمیر و مرمت کے منصوبے میں معیار کو یقینی بنانے کیلئے سی اینڈ ڈبلیو کے مقامی حکام اپنے فرائض منصبی پوری ایمانداری اور تندہی سے انجام دیں اس امر کو یقینی بنائیں کہ منصوبہ جات پائیدار ہوں۔