ٹیکساس: امریکی ریاست ٹیکساس میں میکسیکو سرحد کے قریب امریکی نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس میں 3 اہلکار ہلاک ہو گئے۔
باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کے روز پیش آیا، فوجی طیارہ سرحد پر گشت کر رہا تھا جس میں نیشنل گارڈ کے دو فوجی اور ایک بارڈر پیٹرولنگ ایجنٹ ہلاک ہوا، اس کے علاوہ گرنے والے طیارے میں ایک فوجی زخمی بھی ہوا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی، ہیلی کاپٹر میں خاتون سمیت چار افراد سوار تھے۔








