حکومت کس طرح پرفارم کر ے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا،فیصل واوڈا

یہ حکومت نہیں بندربانٹ ہے
0
157
faisal vawda

کراچی: سابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کا ٹیسٹ کیس ہوگا،حکومت کس طرح آگے پرفارم کر پائے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا-

باغی ٹی وی: ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نہیں بندربانٹ ہے، اس بندر بانٹ میں آپ مزید جمہوری جنازے دیکھ رہے ہیں، جمہوریت اور آئین کے پہرے دار، چوکی دار اور سپاہیوں سے قوم پوچھے جب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن نہ کرا کر آئین اور قانون پر شب خون مارا گیا تھا تو اس کا آج تک احتساب کیوں نہ ہوا، آئین اور قانون کے چیمپیئن یہاں کیا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صبح کو پڑھتے ہیں 6 اور شام کو پڑھتے ہیں 9، قوم ان کو جا کر مبارکباد دے اور بتائے کہ جمہوری نظام آنے کے بعد 11 روپے پٹرول بڑھ گیا ہے، 10 روز بعد قیمتیں دگنی ہوں گی، یہ اس ناکام ، نا اہل اور نکمی حکومت کا ٹیسٹ کیس ہے، جو رمضان المبارک میں قیمتوں پر قابو نہیں پا سکے گی، عام آدمی کو کوئی سہولت نہیں دے پائے گی، تو یہ ناکارہ حکومت کس طرح آگے پرفارم کر پائے گی،یہ رمضان المبارک کا مہینہ کلیئر کر دے گا، میں بڑا واضح ہوں کہ آپ کے عدالتی نظام نے سب کچھ کیا ہے۔ جنہوں نے ضمانت دی، جنہوں نے جیل دی ، جنہوں نے اہل کیا، جنہوں نے نااہل کیا، جنہوں نے کبھی صادق و امین بنا دیا ، کبھی کرپٹ بنا دیا، یہ ٹوپی ڈرامہ تو چلتا ہے۔

Leave a reply