انسداد دہشت گردی عدالت،الیکشن میں دھاندلی کیخلاف احتجاج پولیس پر حملہ اور کار سرکار میں مداخلت پر گرفتاریاں ،پی ٹی آئی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے اپنی گاڑی کی سپرداری کی درخواست دائر کر دی

لطیف کھوسہ نے کہا کہ پولیس نے کل احتجاج کے دوران میری گاڑی قبضہ میں لی تھی،انسداد دھشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کہا کہ مقدمہ کا ریکارڈ پیش ہونے پر درخواست پر فیصلہ ہو گا ،لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ مجھے گاڑی سے نکال کر گرفتار کیا اور میری گاڑی قبضہ میں لی گئی، میرے ڈرائیور سرفراز کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ، میرا ڈرائیور سرکاری ملازم ہے مجھے بطور سابق گورنر ملا ہوا ہے اس کو بھی گرفتار کر لیا گیا،میرے ڈرائیور کو تو چھوڑ رہے تھے مگر ڈرائیور نے کہا میرا صاحب گرفتار ہے تو مجھے بھی رہائی نہیں چاہیئے ،مجھے ایک مقدمہ میں گرفتار کیا گیا اور میری گاڑی اور ڈرائیور کو دوسرے مقدمہ میں ڈال دیا گیا،میری گاڑی سپرداری پر مجھے دی جائے ،فاضل جج نے استفسار کیا کہ کونسی گاڑی ہے ؟ لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی وی ایٹ کار ہے ،عدالت نے کہا کہ ریکارڈ پیش ہوتاہے تو اس کو دیکھ لیتے ہیں،

9 مئی سے لیکر 8 فروری تک معاملات کے لیے کمیشن قائم کیا جائے،لطیف کھوسہ

سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

Shares: