وفاقی کابینہ کی حلف برداری پر تحریک انصاف نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جعلی کابینہ غیر آئینی نگراں حکومت کا تسلسل لگتی ہے۔
ترجمان تحریک انصاف کے مطابق معیشت تباہ کرنے کے ذمہ داران کی اہم عہدوں پر تعیناتی عوام دشمنی کے سوا کچھ نہیں۔ تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کی 100 رکنی کابینہ کی’کارکردگی‘ کی قیمت آج تک قوم ادا کر رہی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وفاقی کابینہ میں محسن نقوی کی شمولیت نے نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن کے غیر آئینی کردار پر مہر تصدیق لگا دی۔
ترجمان نے کہا کہ جعلی فارم 47 کی بنیاد پر تشکیل شدہ غیر آئینی اور جعلی کابینہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف کا کنا ہے کہ معیشت تباہ کرنے کے ذمہ داران کی اہم عہدوں پر تعیناتی عوام دشمنی کے سوا کچھ نہیں،وفاقی کابینہ میں محسن نقوی کی شمولیت نے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن کے غیر آئینی کردار پر مہر تصدیق لگا دی۔

پی ڈی ایم حکومت کی 100 رکنی کابینہ کی’کارکردگی‘ کی قیمت آج تک قوم ادا کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی
Shares:







