لاک ڈاون کا جے یو آئی نے اعلان کیا ہے ، نون لیگ نے ابھی فیصلہ نہیں کیا، احسن اقبال

0
47

لاک ڈاون کا جے یو آئی نے اعلان کیا ہے جب کہ نون لیگ نے ابھی فیصلہ نہیں کیا، احسن اقبال
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے جی این این سے خصوصی انٹرویو کرتےہوئے کہا کہ لاک ڈاون کا جے یو آئی نے اعلان کیا ہے جب کہ نون لیگ نے ابھی فیصلہ نہیں کیا، بطور جنرل سیکرٹری لاک ڈاون کا نوازشریف کا پیغآم نہیں ملا، 23ستمبر کو نون لیگ کی مجلس عاملہ میں لاک ڈاون کا فیصلہ ہو گا جس میں نوازشریف کی رائے بھی سامنے آئے گی،: لاک ڈاون کے حوالے سے اے پی سی میں حتمی فیصلہ ہو گا مولانا فضل الرحمان شہبازشریف اور بلاول زرداری کے ساتھ اے پی سی کی تاریخ پر مشاورت کریں گے،

پیپلزپارٹی اپنے فیصلوں میں آزاد ہے، نوازشریف کوئی ڈیل نہیں کر رہے، نوازشریف کی اپیل کی سماعت پر ڈیل کا پرویگنڈہ کر کے عدلیہ پر دباو ڈالا جا رہا ہے، نون لیگ کو متنازع بنانے کےلیے ڈیل ڈیل کا شور ہو رہا ہے، پارٹی میں حتمی فیصلہ نوازشریف کا ہے شہبازشریف بھی انکے فیصلوں پر پہرا دیتے ہیں ، ہر سیاسی موقف پر دونوں بھائیوں کا ایک ہی بیانیہ ہے، چیف جسٹسں پاکستان نے بھی نیب پرسیاسی انجیرنگ کے تاثر کا اظہار کر کے ہمارے موقف کی تائید کی، حکومتی کرپشن کے خلاف نیب کوئی کاروائی نہیں کر رہی، نیب کو شاہد خاقان مفتاح اسماعیل اور میری کرپشن نظر آتی ہے جبکہ وزیراعظم کو نیب طلب نہیں کرتی.

Leave a reply