ماسکو: روس نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ روس تکنیکی طور پر جوہری جنگ کے لیے تیار ہے-

باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق روس میں 15 مارچ کو صدارتی انتخابات شروع ہوں گے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ہی آئندہ 6 برس کے لیے صدر منتخب ہوجائیں گے۔

مقامی ٹیلیویژن اور نیوز ایجنسی کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ولا دیمیر پیوٹن نے کہا کہ جوہری جنگ کا منظر نامہ ’جلد بازی‘ کا متقاضی نہیں ہے اور انہیں یوکرین میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، فوجی تکنیکی نقطہ نظر سے، ہم یقیناً جوہری جنگ کے لیے تیار ہیں، اور اگر امریکا نے یوکرین میں فوج بھیجی تو موجودہ حالات کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوجائے گا۔

یورپی یونین کوئی خط نہیں لکھا نہ ہی خط لکھنے کا کوئی ارادہ ہے،پی ٹی …

روسی صدر نے کہا کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اگر اس نے امریکی فوجیوں کو روسی سرزمین یا یوکرین میں تعینات کیا تو روس اس اقدام کو محض مداخلت کے طور پر دیکھے گا، (امریکا میں) روسی-امریکی تعلقات پر بات کرنے والے کافی ماہرین موجود ہیں، لہذا، میں نہیں سمجھتا کہ ہم جوہری تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں لیکن ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

کیٹی بندر کے قریب کروڑوں روپے کی نایاب مچھلی ماہی گیروں کوملی

آئی سی سی نے تینوں فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی

Shares: