روس میں صدارتی انتخابات،یوکرین کے ماسکو سمیت مختلف شہروں میں ڈرون حملے

روسی حکام نے ناکام بناتے ہوئے متعدد ڈرونز مار گرائے۔
0
90
Storm

کیف: یوکرین نے روسی صدارتی انتخابات کے دوران روس کے مختلف شہروں کو ڈرون طیاروں سے نشانہ بنایا ۔

باغی ٹی وی : روسی حکام کے مطابق کریسنوڈار ریجن میں ڈرون حملے میں آئل ریفائنری میں آگ لگ گئی جبکہ حملے میں ایک شخص ہلاک بھی ہوا،یوکرینی ڈرونز نے روسی دارالحکومت ماسکو پر بھی حملہ کیاجسے روسی حکام نے ناکام بناتے ہوئے متعدد ڈرونز مار گرائے۔

روس نے الزام عائد کیا ہےکہ یوکرین روسی صدارتی انتخاب کو متاثر کرنے کے لیے دہشتگردی کی سرگرمیاں کر رہا ہے، حکام کے مطابق روس کے 8 ریجنوں میں یوکرین کے 35 ڈرونز تباہ کیےگئے ہیں۔

واضح رہے کہ روس میں صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ کا آج آخری دن ہے اور قوی امکان ہےکہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے صدر پیوٹن 5ویں بار روس کے صدر بن جائیں گے، پیوٹن 1999 سے روس پر حکمرانی کر رہے ہیں۔

Leave a reply