بیجنگ: چین میں 9 سال میں پہلی مرتبہ شادی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
باغی ٹی وی : چین میں سال 2022 کے مقابلے میں 2023 میں شادیوں میں 12.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، چین میں سال 2023 میں 76 لاکھ 80 ہزار جوڑے رشتہ ازدواج میں بندھے، اس سےقبل 2013 میں ایک کروڑ 34 لاکھ 70 ہزار جوڑے شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔
چین میں شادی کی شرح میں اضافہ چینی وزیراعظم لی کیانگ کے ’برتھ فرینڈلی سوسائٹی‘ اور لانگ ٹرم، بیلنسڈ پاپولیشن ڈیولپمنٹ کے وعدوں کے بعد سامنےآیاہے.چینی پریمئیر لی قیانگ کا کہنا تھا کہ حکومت چائلڈ برتھ کے اخراجات کو کم کرنے، والدین کے لیے آسانی پیدا کرنے اور تعلیمی اخراجات کم کرنے کے لیے قدم اٹھائے گی۔
مسقط میں 13 دن سےخراب پی آئی اےکا طیارہ کراچی پہنچ گیا
دوسری جانب چینی پالیسی میکرز ملک میں گرتی پاپولیشن کو لے کر سر جوڑ کر بیٹھے ہیں، واضح رہے برتھ ریٹ گر رہا ہے، جبکہ سماج میں بوڑھے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین میں نوجوان سنگل رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں، اس کی بڑی وجہ نوکری کے حصول میں مشکلات، نوجوانوں کی ریکارڈ بے روزگاری شامل ہے،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 300 ملین کے قریب چینی اگلے 10 سال میں ریٹائر ہونے جا رہے ہیں۔