پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا کا گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ

والدین کا کہناتھا کہ معاملے کی شفاف انکوائری ہونی چاہئے،گورنر کے غیر قانونی اقدامات کو واپس لیا جائے۔
0
233

لاہور: پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی کیلئے والدین اور طلبا نے گورنر ہاؤس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔

باغی ٹی وی : سوشل میڈ یا پر جاری ویڈیو کے مطابق پرنسپل ایچی سن کالج سے اظہار یکجہتی، گورنر ہاؤس لاہور کے باہر والدین اور بچے جمع ہوئے،والدین نے واقعے کیخلاف اور پرنسپل کے حق میں بینرز اٹھا رکھے تھے والدین نے ایچی سن کالج اور اسکول میں سیاسی مداخلت بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں سیاسی بنیادوں کی بجائے اصولوں پر فیصلے کرنے چاہئیں ، والدین کا کہناتھا کہ معاملے کی شفاف انکوائری ہونی چاہئے،گورنر کے غیر قانونی اقدامات کو واپس لیا جائے،پولیس کی بھاری نفری بھی واٹر کینن سمیت گورنر ہاؤس کے باہر موجود تھی-
https://x.com/BaaghiTV/status/1772551325672194409?s=20
واضح رہے کہ احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرانے لاہور میں ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن، گورنر پنجاب سے اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، معاملے پر گورنر پنجاب سے متعلق مزید اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر دونوں بچوں کی فیس معاف کی، گورنر کے اسی اقدام پر پرنسپل نے کام جاری رکھنے سے انکار کیا۔

ایچی سن کالج، گورنر کی مداخلت ، پرنسپل کے بعد رکن گورننگ باڈی نے بھی …

پیر کے روز گورنر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیس معافی کا نوٹیفکیشن سکول کے بورڈ کی منظوری سے جاری کیا گیا اور یہ کہ پرنسپل بورڈ کی بات ماننے سے انکاری تھےمعاملے پر ذرائع نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ وفاقی وزیر احد چیمہ کی اہلیہ صائمہ احد چیمہ کا پرنسپل پر دباؤ تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ احد چیمہ کی اہلیہ نے جون 2022 کو اسلام آباد منتقلی کے لیے کالج کو مطلع کیا، صائمہ احد نے اسلام آباد تبادلہ ہونے پر پرنسپل کو فیس معافی کی درخواست کی، جس میں لکھا گیا کہ ایچی سن کالج چھٹیاں دیکر فیس معاف کرے پرنسپل تھامسن نےاسلام آباد شفٹنگ کے بعد بچوں کی غیر حاضری لگانا شروع کردی تھی، صائمہ احد نے تین سال کے لیے بچوں کی چھٹیاں اور فیس معافی کی درخواست کی۔

گورنر پنجاب کا احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس معاف کرنے پر پرنسپل مستعفی

پرنسپل کے انکار کے بعد صائمہ گورنر ہاؤس میں فیس معافی کے لیے پیش ہوئیں۔ درخواست دی کہ پرنسپل خطوط اور ای میلز کا جواب دینے سے انکاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کالج کے پرنسپل نے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں آنے سے انکار کیا، بورڈ آف گورنرز نے پرنسپل کے فیصلہ کی حمایت کی، احد چیمہ کے دونوں بیٹوں کو کالج سے نکالنے کا فیصلہ کیا، جب کہ گورنر پنجاب نے پرنسپل کو کسی قسم کے منفی اقدام کرنے سے روکا۔

جس ہر ایچی سن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے استعفیٰ دے دیا،مائیکل اے تھامسن نے عملے کے نام خط میں لکھا کہ اسکولوں میں اقربا پروری اور سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، بورڈ کی سطح پر جو ہو رہا ہے وہ آپ سب کو معلوم ہے۔ کالج کی شہرت کی حفاظت کے لیے بھرپور کوشش کی لیکن چند افراد کی خاطر پالیسیوں میں تباہ کن تبدیلیاں لائی گئیں اور گورنر ہاؤس کے جانبدارانہ اقدامات کے باعث گورننس کا نظام تباہ ہو گیا ہے اتنی زیادہ مداخلت کامیابی سے چلنے والے اسکول کے لیے ناقابل یقین ہے، انتہائی بُری گورننس کی وجہ سے میرے پاس استعفیٰ دینے کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں بچا، یکم اپریل کو اسکول چھوڑ رہا ہوں اور داخلوں کا حصہ نہیں بنوں گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے دعویٰ کیا کہ گورنر پنجاب نے بورڈ آف گورنرز کی منظوری کے بغیر دونوں بچوں کی فیس معاف کی۔یاد رہے کہ سابق ادوار میں بھی ایچی سن کالج میں سیاسی مداخلت سے پرنسلز فارغ ہوچکے ہیں۔

ایچی سن کالج،گورنر پنجاب کا حکمنامہ،شہباز شریف کے قریبی احد چیمہ کے بیٹوں کی فیس …

Leave a reply