سیالکوٹ :خاتون اور سیکورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والے نامعلوم ملزمان گرفتار
سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض)خاتون اور سیکورٹی گارڈ کو زخمی کرنے والے نامعلوم ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں نامعلوم افراد نے معمولی جھگڑے کی بناء پر فائرنگ کی، جس سے
ہسپتال کا سیکیورٹی گارڈ دانش مسیح اور خاتون مسمات طاہرہ شدید مضروب ہوگئے.
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی ہدایات پر نامعلوم ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیکرملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
وقوعہ کی بابت مزید تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے کہا کہ کسی کو ضلع کے امن کو تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔