وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ
0
217
ali amin

وزیر اعلی کے پی کے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد واپس روانہ ہو گئے

ملاقات کانفرنس روم میں کروائی گئی، ملاقات میں پارٹی معاملات، کے پی کے حوالے سے بات چیت کی گئی،ملاقات میں گزشتہ روز نکالی گئی ریلی کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت زیر سماعت مقدمات پر بھی بات چیت کی گئی،

دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری منسوخ کر دیئے ہیں،جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے کی روشنی میں وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے،عدالت نے علی امین گنڈا پور کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری کی منسوخی کے لیے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ سے رجوع کیا تھا،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے کبھی جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہ ہونے سے گریز نہیں کیا، علی امین گنڈا پور انتخابی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے، عدالتی احکامات کی حکم عدولی پر غیر مشروط معافی مانگتے ہیں،علی امین گنڈا پور کے جاری ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری منسوخ کیے جائیں

عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

ججز کے خط نے ثابت کردیا کہ نظام انصاف مفلوج ہوچکا، لہذا چیف جسٹس مستعفی ہو ، پی ٹی آئی

Leave a reply